کشمیر کے چنار جلتے رہے

January 01, 2020

…جنوری…

یکم جنوری:افغانستان :طالبان کے حملے، 20 ا ہلکار ہلاک۔

ٰ6جنوری:افغان صوبہ بدخشاں میں سونے کی کان بیٹھ گئی ، 30افراد جاں بحق۔

11جنوری:شام سے امریکی اتحاد کے فوجیوں کا انخلا شروع۔

18جنوری:بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ، پاکستان کی جوابی کارروائی ،3بھارتی فوجی ہلاک۔

19 جنوری :یمنی فوج:عرب اتحاد کی کارروائیاں ،17حوثی ہلاک ،متعدد زخمی۔

20 جنوری :افغان صوبہ لوگر کے گورنر اور انٹیلی جنس سربراہ کے قافلے پر خود کش حملہ،8اہلکار ہلاک۔

21 جنوری:طالبان کا افغان انٹیلی جنس بیس پر حملہ، 126اہلکار ہلاک، 30سے زائد زخمی۔

26جنوری: امریکا، افغانستان سے جانے پر تیار ،دو طرفہ مذاکرات و معاہدہ٭ بھارتی یوم جمہوریہ، دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ ،سری نگر میں ہڑتال ،دو کشمیری شہید٭امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شٹ ڈائون خاتمے کا اعلان۔

27جنوری :فلپائن میں چرچ کے قریب دو دھماکے ،27افراد ہلاک۔

…فروری…

2فروری :امریکا نے غزہ اور غرب اردن کے فلسطینیوں کی امداد روک دی۔

9فروری :افضل گورو کی برسی، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ٭خاشقجی قتل، ٹرمپ انتظامیہ ، امریکی کانگریس سے قاتل کو چھپانےلگی۔

10فروری: افغانستان :طالبان حملے میں پولیس اہلکار ہلاک ،بم باری میں21شہری مارے گئے۔

11فروری: طالبان نے افغانستان میں دفتر کھولنے کی پیشکش مسترد کر دی۔

14فروری:مقبوضہ کشمیر ،بھارتی سیکورٹی فورسز کی بس پر خود کش حملہ، 44فوجی ہلاک ،متعدد زخمی۔

15فروری:پلوامہ حملہ،مودی کی پاکستان کو دھمکیاں ،پسندیدہ ملک کا درجہ ختم کر دیا۔ پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے۔

16فروری:بھارت میں مسلمانوں پر حملے ٭افغان فورسز کے فضائی حملے، اہم طالبان کمانڈر ملا احمد اللہ سمیت 22جنگ جو ہلاک۔

18فروری :مقبوضہ کشمیر :بھارتی میجر سمیت 5ہلاک ،4کشمیری شہید، مظفر آباد، سری نگر بس سروس معطل۔

19فروری:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔

23فروری:مقبوضہ کشمیر، حریت قیادت گرفتار، بھارت نے مزید10ہزار فوجی بھیج دیئے۔

28فروری :ٹرمپ، کم جونگ مذاکرات بے نتیجہ ختم۔

…مارچ …

یکم مارچ :کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری، 4افراد شہید،27زخمی ٭ہلمند میں امریکا کے زیر استعمال فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ،23ہلاک۔

2مارچ :کنٹرول لائن ،بھارتی فوج کی کئی سیکٹرز میں گولہ باری ،2فوجی جوان سمیت،5شہید٭بھارت نے ثالثی مسترد کر دی٭ او آئی سی، کشمیر پر قرارداد منظور، مشترکہ اعلامیے سے کشمیر کاز نکال دیا ۔

5مارچ :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3نوجوان شہید۔

6مارچ:عالمی ایجنسی نے بالا کوٹ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں۔2018کے بعد نقشے میں کوئی تبدیلی ہوئی نہ بم پھٹنے کا ثبوت ملا٭ بھارت ، ’’رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ ‘‘ متنازع ہو گیا۔

10مارچ:ایتھوپین ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 157افراد ہلاک۔

12مارچ:برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل مسترد۔

13مارچ:سلامتی کونسل، چین نے مسعود اظہر کے خلاف قرار داد موخر کر ادی۔

14مارچ:بھارت میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم۔

15مارچ:نیوزی لینڈ، مساجد میں نمازیوں پر فائرنگ ،49شہید۔

16مارچ: مسجد پر حملہ، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اسلامی لباس پہن کر مسلمان کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیا٭فرانسیسی صدر کےخلاف پیلی جیکٹ مہم میں شرکاء کا پرتشدد مظاہرہ، 95افراد گرفتار۔

17مارچ:سانحہ نیوزی لینڈ :دنیا بھر میں سوگ، ویلنگٹن میں دعائیہ تقریب، ہزاروں افراد کی شرکت۔

20مارچ:سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس ،انتہا پسند ہندو لیڈر سمیٹ تمام ملزم بری۔

22مارچ:سانحہ نیوزی لینڈ ،سرکاری سطح پر نماز جمعہ کا اجتماع ،ملک میں دو منٹ کی خاموشی۔

23مارچ :شام میں داعش کا ’’خلافت ‘‘ ہیڈ کوارٹر ختم٭مقبوضہ کشمیر یا سین ملک کی جماعت پر پابندی کے خلاف احتجاج، ہڑتال۔

28مارچ:سلامتی کونسل ،مسعود اظہر کے خلاف نئی امریکی قرار داد، پاکستان چین کے شدید تحفظات۔

30 مارچ:مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فوجی بس کے قریب کار بم حملہ، کئی شہروں میں ہڑتال ۔

31مارچ :گولان پہاڑیوں پر امریکی فیصلے کے خلاف یورپی یونین اور عرب لیگ متحد۔

…اپریل…

یکم اپریل:ترکی:بلدیاتی انتخابات میں ترک صدر طیب ایردوان کی جماعت کی کامیابی۔

2اپریل :کنٹرول لائن:بھارتی فوج کی جارحیت ، 3جوان سمیت4شہید، جوابی کارروائی میں7بھارتی فوجی ہلاک۔

5اپریل :ایف سولہ کا جھوٹ بےنقاب ہونے کے بعد بھارتی حکومت اور فوج تنقید کی زد میں۔

6اپریل:انٹرپول کا حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار ٭امریکا کا ایرانی فورس پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ ۔

7اپریل:ایران میں سیلاب ،ہلاکتوں کی تعداد70ہو گئی ٭مالدیپ ،الیکشن میں جلاوطن سابق صدر کی ڈرامائی فتح۔

10اپریل :ماہرین پہلی مرتبہ بلیک ہول کی تصویر کھینچنے میں کامیاب ہو گئے۔

11اپریل :بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ٭بانی وکی لیکس جولین اسانج7 سال بعد برطانیہ میں گرفتار ٭ سوڈان میں فوج نے30سال بعد عمر البشیر کا تختہ الٹ دیا۔

17اپریل:ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کی قرار داد منظور ۔

21اپریل:سری لنکا میں ایسٹر پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خود کش حملے 300ہلاک ،سیکٹروں زخمی ٭یو کرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب۔

22اپریل :امریکا نے ایران سے تیل خریدنے والوں کا استثنیٰ ختم کردیا، چین اور ترکی نے مسترد کر دیا۔

23اپریل:ریاض، دہشت گردی کی پاداش میں37شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

24اپریل سری لنکا ،دھماکے، صدر نے سیکرٹری دفاع اور پولیس چیف سے استعفےٰ مانگ لئے۔

…مئی…

یکم مئی:اقوام متحدہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا٭مائو باغیوں کے حملے، 16بھارتی اہلکار ہلاک۔

3مئی:مقبوضہ کشمیر :بھارتی جارحیت ،برہان وانی کے ساتھی سمیت، 3نوجوان شہید۔

4مئی:ایسٹر حملے، دہشت گردوں نے بھارت سے تربیت لی، سری لنکا نے تسلیم کر لیا٭غزہ90راکٹ حملے، جنگ بندی معاہدے خطرے میں۔

5مئی: اسرائیلی وزیر اعظم کے حکم کے بعد فلسطینیوں پر حملے تیز،20شہید۔

11مئی:ایران سے کشیدگی،امریکا نے ایک اور بحری بیڑہ پہنچا دیا٭ پاک افغان سرحد پر ڈرون حملہ، 5افرادہلاک۔

22مئی ،انڈونیشیا :صدارتی الیکشن کے نتائج پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ 6ہلاک 200زخمی۔

23مئی:بھارتی الیکشن، بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کی فتح،مودی کی کامیابی۔

26مئی :پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد کا ٹیلی فون۔

30 :مئی: نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔

31مئی:کرکٹ ورلڈ کپ میچز کا آغاز٭ مقبوضہ کشمیر ،جمعتہ الوداع پر بھی کشمیر میں3نوجوان شہید۔

…جون…

یکم جون :امریکا میں بلدیہ کے ناراض برطرف ملازم نے محکمے کے 13افراد قتل کر دیئے۔

3جون:قطر نے عرب سربراہ اجلاسوں اور خلیج تعاون کونسل کے اعلامیے مسترد کر دیئے۔

4 جون:برطانیہ میں امریکی صدر کے خلاف مظاہرے ،تھرسامے، ٹرمپ ملاقات ٭امریکی دبائو مسترد ،ترک صدر روس سے میزائل معاہدے پر ڈٹ گئے۔

7جون:بھارت کا اسرائیل سے فضائیہ کے لئے6ارب46کروڑروپے کے100 اسپائس بموں کا معاہدہ۔

8جون:امریکا کی جانب سے مزید 39ایرانی کمپنیوں پر پابندی عائد۔

10جون:نیوزی لینڈ کا عراق اور افغانستان سے فوجیوں کی واپسی کا اعلان۔

13جون: شنگھائی تعاون تنظیم ،عمران کی شرکت ،مودی کو امن کی پیشکش ،مودی کا انکار ٭ خلیج عمان میں2آئل ٹینکروں پر حملہ ۔

16 جون:ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بڑی فتح۔

17جون:مصرکے پہلے منتخب معزول صدر، ڈاکٹر مرسی عدالت میں انتقال کر گئے۔

20جون :ایران نے آبنائے ہرمز کے نزدیک امریکی جاسوسی ڈرون مار گرایا، ایران، امریکا کشیدگی میں اضافہ۔

21جون:ٹرمپ نے ایران پر حملے کا حکم دے کر واپس لےلیا۔

22جون:امریکا آگ بھڑکنے سے طیارہ تباہ ،پائلٹ سمیت9فضائی کرتب باز ہلاک،۔

23جون:امریکا، ایران کشیدگی،ایرانی ہتھیاروں کے نظام پر امریکا کا سائبر حملہ ٭بھارت ،ہندو مذہبی اجتماع میں بھگدڑ، 14افراد ہلاک،60زخمی٭مقبوضہ کشمیر :ریاستی دہشت گردی ،4نوجوان شہید ٭ایتھوپیا میں مارشل للاء لگانے کی کوشش ناکام، آرمی چیف اورصوبائی سربراہ ہلاک۔

24جون:ایران پر نئی امریکی پابندیاں اربوں کے اثاثے منجمد۔

29جون: امریکا،افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات۔

30جون:ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے۔

…جولائی…

یکم جولائی:کابل:وزارت دفاع، دفتر کے قریب دھماکا، 6ہلاک۔

3جولائی:کنٹرول لائن پر دھماکا، پاک فوج کے پانچ جوان شہید ٭ روسی آبدوز میں آتشزدگی میں7نیوی کیپٹن سمیت14اہلکار ہلاک۔

14جولائی:کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کی فتح۔

17جولائی:کلبھوشن کی بریت و رہائی کے لئے بھارتی درخواست مسترد، سزائے موت پر نظرثانی اور قونصلر رسائی دینے کی ہدایت، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ٭ بھارت کا اسرائیل سے5کروڑ ڈالر کا فوجی معاہدہ۔

22جولائی:وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا، کشمیر پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش۔

23جولائی:کشمیر پر امریکی ثالثی:لوک سبھا میں اپوزیشن کا مودی کے خلاف احتجاج٭ بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم نامزد۔

25جولائی:افغانستان میں تین بم دھماکوں میں15افراد ہلاک۔

28جولائی:طالبان حکومت نے افغان حکومت سے فوری براہ راست مذاکرات کا دعویٰ مسترد کر دیا٭ کابل میں سابق انٹیلی جنس سربراہ کے دفتر پر حملے میں2ہلاک۔

…اگست…

یکم اگست:صدر ٹرمپ کی طرف سے دوبارہ ثالثی کی پیشکش بھارت نے مسترد کر دی۔

2اگست:روس نے امریکا کے ساتھ ایٹمی اسلحہ کنٹرول کا معاہدہ ختم کر دیا۔

3اگست:وادی نیلم میں کشمیریوں پر کلسٹر بم کے بھارتی حملے، 2شہید، 11زخمی ٭ ٹیکساس: شاپنگ مال میں فائرنگ سے20افراد ہلاک۔

4اگست:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، 7کشمیری شہید۔

5اگست:بھارت نے آئین کی دفعات370اور 35Aکو منسوخ کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔

7اگست:بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون، حریت پسندکرفیو توڑ کر باہر آ گئے، فائرنگ سے6شہید، سیکڑوں گرفتار۔

9اگست:مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو، سیکڑوں گرفتار، حریت رہنما آگرہ جیل منتقل۔

10اگست:مقبوضہ کشمیر:عوام نے کرفیو توڑ دیا، مظاہرے، کئی ممالک میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے و احتجاج٭ غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے4فلسطینی شہید۔

13اگست:جنگ چھیڑنے کے لئے مودی کی چال، مقبوضہ کشمیر میں جعلی چوکی بنا کر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

14اگست: عدن پر حوثیوں کا قبضہ، ایران کا حوثی تحریک کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان۔

15اگست:لائن آف کنٹرول:بھارتی فائرنگ، 3جوان شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے5بھارتی فوجی مارے گئے٭ کئی ممالک میں بھارتی یوم آزادی پر احتجاج اور ریلیاں٭ کینیڈین وزیراعظم کو کرپشن اسکینڈل کا سامنا٭ جبرالڈ کا ایرانی ٹینکر چھوڑنے کا حکم۔

17اگست:اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی تنازع تسلیم کر لیا۔

18اگست:مقبوضہ کشمیر:4ہزار سے زائد گرفتاریاں، مواصلاتی رابطے منقطع، احتجاجی ریلیاں۔٭ کابل:خودکش حملے میں63ہلاکتیں، داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔

19اگست:مقبوضہ کشمیر:مزید سوا لاکھ بھارتی فوجی تعینات۔

20اگست:ایل او سی پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، افسر سمیت6بھارتی فوجی ہلاک۔

24اگست:سری نگر:راہول گاندھی کی قیادت میں حزب اختلاف کے وفد کو قابض فوج نے ایئرپورٹ سے نکلنے کی اجازت نہ دی٭ امریکا مخالف ممالک ایران، روس اور شمالی کو ریا کے بیک وقت میزائل تجربات۔

28اگست:یورپی یونین سے بغیر معاہدہ علیحدگی، برطانوی پارلیمنٹ وزیراعظم کی سفارش پر معطل، ملکہ نے منظوری دے دی٭ مقبوضہ کشمیر:بھارتی سپریم کورٹ کا مودی حکومت کو نوٹس۔

31اگست:بھارتی ریاست کیرالہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا، 30طلبہ کے خلاف مقدمہ درج۔٭ 9لاکھ آسامی مسلمانوں کی شہریت ختم۔

…ستمبر…

یکم ستمبر:مالدیپ:اسپیکر کانفرنس میں کشمیر پر پاکستانی موقف سن کر بھارت ناک آئوٹ

2ستمبر:عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو قونصلر رسائی۔

7ستمبر:بھارتی خلائی مشن میں ناکامی۔

8ستمبر:امریکا۔ طالبان امن مذاکرات ختم

11ستمبر:انسانی حقوق کی عالمی کونسل میں بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا استعمال بند کرنے پر زور، 58ممالک کا اعلامیہ۔

12ستمبر:غزہ سے راکٹوں کے حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی جنگ کی دھمکی٭ مصر میں اخوان المسلمین کے سربراہ سمیت 11 رہنمائوں کو عمر قید۔

14ستمبر:سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے، دو میں آگ بھڑک اٹھی۔

16ستمبر:ایردوان کی پیوٹن اور روحانی سے ملاقات، تنازع شام کے سیاسی حل پر اتفاق۔

17ستمبر:افغان صدر کی انتخابی ریلی، خودکش دھماکے، 48ہلاک۔

19ستمبر:امریکا نے افغان حکومت کی امداد روک لی، ڈرون حملوں میں30شہری مارے گئے٭ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ پومپیو کی ملاقاتیں، سعودیہ سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

21ستمبر:بھارتی فوج کا گھروں میں گھس کر کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد، مظاہرے، فائرنگ، گرفتاریاں٭ امریکا۔ ایران کشیدگی عروج پر٭ مصر:صدر السیسی کی برطرفی کے لئے ہزاروں افراد کے مظاہرے، جھڑپیں۔

22ستمبر:ہیوسٹن، مودی اور ٹرمپ کا خطاب اور اظہار یکجہتی، اسٹیڈیم کے باہر مودی مخالف نعرے بازی اور مظاہرے۔

23ستمبر:نیویارک:وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات٭ ایران سے ثالثی کی پیشکش ٹرمپ نے قبول کر لی٭ مسئلہ کشمیر انسانی حقوق کونسل ایجنڈے پر ہونے کے باوجود پاکستان قرارداد نہ لا سکا۔

24ستمبر:برطانیہ:سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ معطلی غیرقانونی قرار دے دی٭ ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا٭نیویارک:وزیراعظم عمران خان کی ایران اور ترک صدر سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں٭ بھارتی وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات۔

25ستمبر:ایرانی تیل کی ترسیل، ٹرمپ نے چینی کمپنیوں پر پابندی لگا دی٭ ٹرمپ مواخذہ:ایوان نمائندگان میں تحقیقات کا آغاز۔

26اگست:نیویارک میں سارک وزرائے خارجہ اجلاس، شاہ محمود کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ٭ سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل کی اخلاقی ذمہ داری قبول کر لی۔

27ستمبر:نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی دھواں دار تقریر، مسئلہ کشمیر اجاگر کیا۔

28ستمبر:افغانستان میں الیکشن، پولنگ اسٹیشنز پر حملے، 2ہلاک 27زخمی۔

…اکتوبر…

یکم اکتوبر:پاکستانی سرحد کے قریب بھارت کی جنگی مشقیں، روس سے ڈیفنس سسٹم لینے پر امریکی اعتراض مسترد، نئے میزائل کا تجربہ۔

2اکتوبر:برطانوی عدالت:نظام حیدرآباد کی پونے7ارب روپے کی رقم پر دعویٰ مسترد، پاکستان، بھارت سے مقدمہ ہار گیا۔

7اکتوبر:افغانستان:آرمی بس پر بم حملہ، 10افراد ہلاک٭ شمال مشرقی شام سے امریکی فوج کا انخلاء شروع۔

8اکتوبر:وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین، دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔

9اکتوبر: ترک حملے کے بعد شمالی شام میں شدید لڑائی، متعدد ہلاک، ہزاروں بے گھر۔

12اکتوبر:جاپان:تاریخ کا خطرناک ترین طوفان ٹوکیو سے ٹکرا گیا٭ ترکی کے شامی کرد ملیشیا پر حملے، اہم علاقے پر قبضے کا دعویٰ۔

13اکتوبر:وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران، ایران۔ سعودیہ دوستی کی کوششیں۔

14اکتوبر: ٹرمپ نے ترک رہنمائوں پر پابندیاں عائد کر دیں٭ روسی صدر پیوٹن کی سعودی عرب آمد، شاہ سلمان سے ملاقات۔

15اکتوبر:سعودی عرب۔ایران دوستی مشن، عمران خان کے ریاض میں مذاکرات٭ مقبوضہ کشمیر:سری نگر میں سیکڑوں خواتین کا فوج کے سامنے احتجاج۔

17اکتوبر:عمرہ زائرین کی بس کو مدینہ کے قریب حادثہ، 35جاں بحق۔

18اکتوبر: FATFکا فیصلہ، پاکستان فروری تک گرے لسٹ میں رہے گا٭ افغانستان:نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 62نمازی شہید۔

19اکتوبر:برطانوی وزیراعظم پارلیمنٹ میں بریگزٹ پر یورپ سے نیا معاہدہ توثیق کے لئے پیش نہ کر سکے٭ معیشت کی تباہی، لبنان میں توڑ پھوڑ، جلائو گھیرائو، راستے بند، فوج آ گئی۔

20اکتوبر:کنٹرول لائن:بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ، جوان سمیت11افراد شہید، 9بھارتی فوجی مارے گئے٭ پاک فوج کی کارروائی، 2بھارتی بنکر تباہ، بھارتی فوج نے لاشیں اٹھانے کے لئے سفید جھنڈے لہرا دیئے۔

21اکتوبر:دارالعوام:اسپیکر نے بریگزٹ پر ووٹنگ کی حکومتی درخواست مسترد کردی۔

22اکتوبر:کنٹرول لائن پر سفیروں اور غیرملکی میڈیا کا دورہ، دہشت گردوں کا کوئی کیمپ نہ ملا٭ برطانوی وزیراعظم کو جھٹکا، بریگزٹ ٹائم ٹیبل پھر مسترد۔

22اکتوبر:کینیڈا:جسٹن ٹروڈو دوسری مدت کے لیے بھی حکومت بنانے میں کامیاب۔

26اکتوبر:عراق:مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال، 42ہلاک، 2ہزار زخمی۔

27اکتوبر:داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی حملے میں ہلاک۔

29اکتوبر:پاک۔ افغان سرحد پر جھڑپ، افغانی فورسز کی چترال کے شہری علاقے پر گولہ باری، 6فوجی اور 5شہری زخمی، پاکستان کی جوابی کارروائی سے افغان چوکیوں کو نقصان۔

…نومبر…

6 نومبر:عراق مظاہرین نے اراکین پارلیمنٹ کے گھر جلا دیے٭ یوم شہدائے کشمیر:کنٹرول لائن کے آر پار، ریلیاں، تقریبات۔ مقبوضہ وادی میں محاصرہ۔

9نومبر: بھارتی سپریم کورٹ کابابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر ،مسجد کے لیےپانچ ایکڑاراضی دینے کا حکم۔

13نومبر:اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پر بم باری،22 فلسطینی شہید۔

15نومبر:امریکی فوجیوں کی جنوبی کوریا میں تعیناتی،سیئول نے5ارب ڈالر کا سالانہ کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا۔

16 نومبر: سری لنکا میںالیکشن کے دوران مسلمان ووٹرز کی100بسوں کے قافلے پر حملے۔

17 نومبر:ایران ،پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف مظاہرے ، فورسز کی فائرنگ سے29 ہلاک۔

19 نومبر: ایران مہنگائی کے ستائے عوام نےکمانڈر سمیت 3 فوجی مار ڈالے۔

20 نومبر:مقبوضہ کشمیر،بھارت نے کشمیری حریت پسندوں کی جائیداد ضبطی شروع کردی۔

23 نومبر: ناروے میںقرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ،پاکستان دفتر خارجہ میں ناروے کاسفیر طلب،کارروائی کا مطالبہ۔

25 نومبر: ٹرمپ نے حکم عدولی پرامریکی نیول چیف کو برطرف کر دیا٭ہانگ کانگ،جمہوریت پسندوں نےبلدیاتی انتخابات میں فتح حاصل کرلی۔

… دسمبر…

یکم دسمبر:لائن آف کنٹرول پر گولہ باری، پاک افغان بارڈر کے قریب FC چیک پوسٹ پر فائرنگ ٭عراق، وزیراعظم کا استعفیٰ منظور، نئی حکومت میں شامل نہیں ہوں گے، مقتدیٰ الصدر۔

2دسمبر:اردن، گھر میں آگ لگنے سے 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی زندہ جل گئے۔

3دسمبر:شام میں اسکول اور بازار پر بمباری، بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق۔

4دسمبر: افغانستان، جاپانی NGO کی گاڑی پر حملہ، سربراہ 4 محافظوں سمیت ہلاک٭ بھارتی فوج کے اہلکار نے 5 ساتھیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

4دسمبر: افغانستان، جاپانی NGO کی گاڑی پر حملہ، سربراہ 4 محافظوں سمیت ہلاک٭ بھارتی فوج کے اہلکار نے 5 ساتھیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

6دسمبر:بھارت:بھارت:لیڈی ڈاکٹر کے ریپ اورقتل میں ملوث 4 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک،بھارت بھر میں جشن۔

7دسمبر: امریکا طالبان مذاکرات پھر شروع٭عراق :مظاہروں میں 25 ہلاک،اہم رہنما کے گھر پر ڈرون حملہ۔

8دسمبر:نئی دہلی، کھلونا فیکٹری میں آگ ،43 مزدور زندہ جل گئے۔

10دسمبر:بھارت:غیرمسلموں کوبھارتی شہریت دینےکامتنازع بل پارلیمنٹ میں منظور ٭ چیک جمہوریہ،اسپتال میں فائرنگ، 6 ہلاک، حملہ آور کی خودکشی٭فن لینڈ:سنامرین،34 برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم بن گئیں۔

11دسمبر:بھارتی ریاست گجرات میں 2002ء کے مسلم کش فسادات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے مودی کو بری الذمہ قراردے دیا ٭بھارت راجیہ سبھا (ایوان بالا) نے بھی غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دینے سے متعلق ترمیمی بل 2019 کی منظوری دے دی۔

12دسمبر:بھارت،مسلم مخالف شہریت بل پر مظاہروں میں شدت، لوگوں نے کرفیو توڑ ڈالا، فوج کی فائرنگ، 3 ہلاک۔

13دسمبر:مسلم مخالف قانون، 6بھارتی ریاستوں کا ماننے سے انکار٭برطانوی انتخابات، بورس جانسن کی تاریخی کامیابی،15 پاکستانی نژاد کامیاب۔

14 دسمبر:مسلم مخالف قانون، بھارت میں شدید ہنگامے، 5 ٹرینیں جلادیں۔

15 دسمبر:مودی کا ہندو نواز ایجنڈا،امریکا کی شدید مخالفت۔

17دسمبر:مسلمان مخالف بل، مودی اور حکومت ہٹ دھرمی پر قائم، احتجاج میں شدت۔

19دسمبر:ٹرمپ کے مواخذے کی قرارداد منظور٭ کوالالمپور سمٹ کا آغاز٭کنٹرول لائن کے قرین بھارتی میزائلوں کی تنصیب۔

20دسمبر:متنازع شہریت بل، لاکھوں بھارتی سڑکوں پر نکل آئے، فورسز کی فائرنگ، 6 ہلاک۔

21دسمبر:کوالالمپور کانفرنس، ایران، ملائیشیا، ترکی، قطر کا امریکی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے سونے اور بارٹر کےذریعے تجارت پر غور، اعلامیہ ٭متنازع شہریت بل،احتجاج میں شدت، مزید 7 ہلاک۔

22دسمبر:اشرف غنی دوسری مرتبہ افغانستان کے صدر منتخب٭ متنازع شہریت بل،بھارت کی متعدد ریاستوں میں فسادات پھوٹ پڑے،صرف اترپردیش میں 17ہلاکتیں۔

24دسمبر: بھارت میں نئی مردم شماری کی منظوری ٭ بلخ میں فوجی اڈے پر حملہ، 7 افغان اہلکار ہلاک۔

26 دسمبر: کنٹرول لائن پر فائرنگ، 2 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ٭ دنیا بھر میں سورج گرہن دیکھا گیا۔

27 دسمبر: افغانستان، فورسز کے حملے، شیڈوگورنر سمیت 21 طالبان ہلاک ٭ قازقستان میں فوکر طیارے کو حادثہ 15 مسافر ہلاک، 60زخمی

2019میں بچھڑ جانے والی معروف عالمی شخصیات

23 مارچ…گلوکارہ شہناز بیگم

17جون…مصر کے معزول صدر، ڈاکٹرمرسی

19 اگست…بھارتی موسیقار، خیام

6ستمبر…زمبابوے کےسابق صدر، رابرٹ موگابے

30ستمبر…بھارتی اداکار، ویجو کھوٹے(گبر کا کالیا)

4دسمبر… انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،باب ولس