مارس روور 2020ء میں مریخ پر پہنچنے کے لیے تیار

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
January 06, 2020

امریکی خلائی ادارہ ناسا نے 2020 ء میں جدید گاڑی مارس روور کو پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے ایک کمرے میں یہ گاڑی موجود ہے ۔ماہرین کا جولائی کے مہینے میں مریخ کی جانب بھیجنے کا ارادہ ہے ۔

یہ مریخ پر پہنچنے والی پانچویں روبوٹک گاڑی ہوگی ۔ مشن کے نائب صدر می ویلس کے مطابق اس پر انتہائی حساس اور جدید آلات نصب ہیں جو مریخ پر نہ صرف زندگی کی تلاش میں مدد دیں گے بلکہ وہاں کی ارضیاتی اور کیمیائی ساخت کے بارے میں ہماری معلومات میں بھی اضافہ کریں گے۔

یہ معلومات انسانوں کو مریخ پر بھیجنے میں مددگار ہوں گی، کیوں کہ چاند کی تسخیر کے بعد ناسا سمیت کئی ادارے مریخ پر انسانی قدم ثبت کرنا چاہتے ہیںاس جدید ترین گاڑی میں 23 کیمرے اور دو حساس مائیک لگائے گئے ہیں جو کانوں کی طرح مریخی آواز سنیں گے۔

روور دیکھنے میں ایک چھوٹی گاڑی کے جیسا ہے اور یہ 24 گھنٹے میں 180 میٹر ہی آگے جاسکے گی۔ روور کو توانائی پہنچانے کے لیے اس میں جدید ترین ایٹمی ری ایکٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔مارس روور میں نصب روبوٹ بازو مریخی سطح کھود کر اس کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔