وزیراعظم کا ویژن ہے کہ پاکستان کے لیے نیا سال معاشی ترقی کا ہو

January 13, 2020

گزشتہ دنوں سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال سے ملاقات کرتے ہوئے میانوالی سے رکن قومی اسمبلی اور ڈیفنس کی قا ئمہ کمیٹی کے چئیرمین امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ سنگا پور بلیو اکانومی میں ترقی کرنے والے چند اہم ترین ممالک میں سے ایک ہے ،سفارتی حکام سنگاپور کے ساتھ بحری تجارت سمیت معاشی تعلقات میں اضافے کے لیے کردار ادا کریں۔

سنگاپور جس کی آبادی صرف چھپن لاکھ افراد پر مشتمل ہے، جبکہ رقبے میں لاہور سے بھی ڈھائی گنا چھوٹا ہے ،لیکن یہاں کے ذرمبادلہ کے ذخائر دو سو اسی ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں ۔

یہاں کی درآمدات اور برآمدات کا حجم سات سو اسیّ ارب امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے اور یہاں کا سالانہ بجٹ ہی اسّی ارب ڈالر سے ذیادہ ہے، یہ تمام جیزیں پاکستان جیسے ترقی یافتہ ملک کے لیے ایک مثال اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں ۔امجد خان نیازی نے کہا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ پاکستان کے لیے نیا سال معاشی ترقی کا سال ہو، لہذا پوری قوم کو مل کر ملک کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا ۔

امجد خان نیازی نے شپنگ کے شعبے کی معروف کاروباری شخصیت عبدالطیف صدیقی کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان میں شپنگ سیکٹر کےاحیاء کا بہترین منصوبہ پیش کیا تھا، جس کی وزیر اعظم نے بھرپور تعریف بھی کی تھی امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان میں شپنگ سیکٹر کے احیاء کے لیے عبد الطیف صدیقی اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقعے پر سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے کہا کہ سنگاپور دنیا کی ایک بڑی معیشت ہے اور ہمارے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ان کی یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان اور سنگاپور کے معاشی و تجارتی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہوسکے ، جس کے لیے انہوں نے نہ صرف پاکستانی زرعی اجناس جس میں پاکستانی پھل اور چاولوں کو سنگاپور میں پاکستانی برانڈ کے ساتھ متعارف کرانے کی کوششیں کی ہیں ،ایسی اطلاعات ملی تھیں کہ پاکستانی اشیاء یہاں منگا کر میڈ ان انڈیا کے نام سے فروخت کی جاتی ہیں جس کے لیے ہم کوششیں کررہے ہیں کہ اب پاکستانی اشیاء پاکستان کے نام سے ہی متعارف کرائی جاسکیں ۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ باوجود اس کے یہاں بھارتی لابی بہت مضبوط ہے، لیکن پاکستانی اشیاء اپنے بہترین معیار سے اپنا مقام بنا سکتی ہیں ،رخسانہ افضال نے کمیونٹی تقریبات میں اور پاکستانی کاروبار کو سنگاپور میں فروغ دینے پر عبدالطیف صدیقی سمیت پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کی تعریف کی ۔