پیاری باتیں....!

January 19, 2020

٭گزرتے کل سے سیکھیں، آج میں زندہ رہیں اور آنے والے کل کے لیے اچھی اُمیدیں باندھیں۔

٭ہرنئے سال کی آمد پر’’اُمید‘‘ مسکراتی ، سرگوشی میں یہی کہتی ہے کہ یہ سال مزید خوشیوں بھرا ہوگا۔

٭اپنی برائیوں سے جنگ کیجیے، اپنے ہمسائیوں کے ساتھ امن سے رہیے اور ہر آنے والے سال ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کیجیے۔

٭ ہرنیا سال ہمارے سامنے کتاب کے اگلے باب کی طرح ہے، جسے ابھی لکھا جانا ہے۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ اُس میں خوشیاں، کام یابیاں اور اُمیدیں لکھیں یا مایوسی کی باتیں۔

٭آنے والے وقت میں’’ پہلے سے بہت بہتر‘‘ آپ کا منتظر ہے۔

٭وقت کی گاڑی مسلسل آگے کی جانب بڑھ رہی ہے، مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس کے ڈرائیور آپ ہیں۔

(فرحان علی، سیال کوٹ)