پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 3پیسے مہنگا ہوگیا

January 15, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 3پیسے مہنگا ہوگیا، دیگر کرنسیوں میں یورو ،چینی یو آن اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ہوا ،یوے ای کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید3پیسے کے اضافے سے154.83روپے سے بڑھ کر 154.86 روپے اور قیمت فروخت 154.93 روپے سے بڑھ کر 154.96 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 154.70 روپے اور قیمت فروخت 155روپے برقرار رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 171.80 روپے سے بڑھ کر172روپے اور قیمت فروخت 173.30روپے سے بڑھ کر173.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید 200.80 روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت 202.80 روپے سے گھٹ کر202.60روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.05روپے سے بڑھ کر 41.10 روپے اور قیمت فروخت 41.35روپے سے بڑھ کر41.40روپے ہوگئی۔