برطانیہ: موبائل فون چوریوں کیخلاف پولیس کارروائی، 4 افراد گرفتار، 500 مسروقہ فون ضبط
برطانیہ میں موبائل فون کی چوریوں کے خلاف میٹرو پولیٹن پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے شمالی لندن کی کلبرن ہائی روڈ کے ایک کنوینئنس اسٹور پر پولیس نے چھاپہ مار کر پانچ سو سے زائد مشتبہ مسروقہ فون ضبط کر لیے اور چوری شدہ سامان خریدنے، منشیات رکھنے اور اسے سپلائی کرنے کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کر لیا۔