پاکستان انڈر۔19 ٹیم کی زمبابوے کیخلاف میچ کی تیاریاں

January 20, 2020

جنوبی افریقا میں جاری آئی سی سی انڈر۔19 ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف دوسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم کی ٹریننگ جاری ہے، کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنک کی بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ بدھ کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی، پہلے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا انڈر19 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

پوشیف اسٹروم میں پاکستان انڈر۔19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈکپ میں زمبابوے کے خلاف دوسرے میچ کے لیے ٹریننگ سیشن کیا، جس کے دوران نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی جم کر پریکٹس کی جبکہ گراؤنڈ فیلڈنگ کے ساتھ کیچنگ کی پریکٹس پر بھی خصوصی توجہ دی۔

پاکستان ایونٹ میں دوسرا میچ زمبابوے کے خلاف بدھ کو کھیلے گا، قومی ٹیم نے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 7 وکٹ سے ہرایا تھا۔

پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23 اعشاریہ 5 اوورز میں صرف 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ کپ میں مایوس نہیں کرینگے، روحیل نذیر

محمدوسیم نے 5، طاہر حسین نے 3 اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

پاکستان انڈر۔19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 11 اعشاریہ 4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

عرفان خان نے ناقابل شکست 38 جبکہ کپتان روحیل نذیر نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کے ساتھ گروپ سی میں اسکاٹ لینڈ، زمبابوے اور بنگلادیش شامل ہیں۔