• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا انڈر19 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز


پاکستان انڈر19 نے ورلڈ کپ 2020 میں اپنے سفر کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ۔

گرین شرٹس نے میگا ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف 7 وکٹ سے فتح کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا ۔

پاکستان کی طرف سے محمد وسیم کی تباہ کن بولنگ کی باعث اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

محمد وسیم نے میچ میں 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، طاہر حسین نے 3 اور عباس آفریدی نے 2 اسکاٹش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان نے 76 رنز کا آسان ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر 12 ویں اوور میں حاصل کرکے میچ 7وکٹ سے اپنے نام کیا۔

گرین شرٹس کے عرفان خان نے 38 اورکپتان روحیل نذیر نے 27 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

عمدہ کارکردگی دکھانے پر محمد وسیم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے ایونٹ میں اپنے اگلے دو میچز 22 جنوری کو زمبابوے اور 24 جنوری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلنے ہیں۔

تازہ ترین