• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں مایوس نہیں کرینگے، روحیل نذیر


پاکستان انڈر۔ 19 کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر۔ 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل جنوبی افریقہ روانہ ہو رہی ہے ۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیرکا کہنا ہے کہ تیاری بھرپور کی ہے، کھلاڑی بھی پر اعتماد ہیں، ورلڈ کپ میں مایوس نہیں کریں گے ،اچھی کارکردگی کے لیے پُراُمید ہیں۔

روحیل نذیر کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈم میں 30 روزہ کیمپ کے دوران ہم نے اچھی تیاری کی ہے، ٹریننگ کے دوران ہم نے جنوبی افریقا کے کنڈیشن کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی ہے،کوچ نے ابتدائی بیٹسمینوں کو بتایا کہ آپ نے لمبی اننگز کھیلنی ہے، وکٹ نہیں دینا۔

ایک سوال کے جواب میں کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی پہلے بھی جنوبی افریقا کا دورہ کرچکے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہاں کی کنڈیشنز میں کس طرح کھیلنا ہے۔

روحیل نذیر کا کہنا تھا کہ بحیثیت کپتان میں پرامید ہوں کہ اچھی پرفارمنس دکھائیں گے اور انشاء اللّٰہ ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے۔

ورلڈ کپ میں مایوس نہیں کرینگے، روحیل نذیر
آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ کا مکمل شیڈول

آئی سی سی انڈر۔19 کرکٹ ورلڈ کپ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے افتتاحی میچ میزبان جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

گروپ سی میں شامل پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

گروپ سی میں پاکستان کے ساتھ بنگلادیش، زمبابوے اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین