ویسٹ انڈیز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب،آئرلینڈ سے سیریز برابر

January 21, 2020

جمیکا (نیوز ایجنسیز) ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی20 کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابر پر کر دیا۔ لینڈل سیمنز نے 40 گیندیں کھیل کر 10 فلک شگاف چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 91 رنز اننگز کھیلی۔ فاتح ٹیم نے 139 رنز کا مطلوبہ ہدف 11 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔