ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ عامر کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری

January 21, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ چھ بولروں میں شامل نہیں ہے۔ پاکستان ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ ہونے والے محمد عامر ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔بابر اعظم 829 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور نمبر ون، روہت شرما دوسرے، فاف ڈوپلیسی چوتھے، روس ٹیلر پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، کین ولیمسن ساتویں، جوئے روٹ آٹھویں، کوئنٹن ڈی کاک نویں اور ایرون فنچ دسویں نمبر پر ہیں۔ بولروں کی فہرست میں بھارتی بولر جسپریت بمرا پہلے نمبر پر ہیں اور ٹرینٹ بولٹ، مجیب الرحمان، کاگیسو ربادا، پیٹ کمنز، کرس ووکس، بالترتیب دوسرے سے چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔میٹ ہینری، ،لوکی فرگوسن اور مچل اسٹارک بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ ٹیموں میں بھارت پہلے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔