ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے 358رنزبنانے میں کامیاب

January 21, 2020

ملتان(اسپورٹس ڈیسک) زمبابوے کرکٹ ٹیم ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز کسی حد تک اچھی پوزیشن میں بھی آگئی ہے۔ میزبان ٹیم نے ایرون کے 85، سکندر رضاکے 41 اور ٹریپانو کے ناقابل شکست 44 رنز کی مدد سے 358 رنزبنائے ۔ کھیل ختم ہونے پر سری لنکا نے 14 اوورز کھیل کر42 رنز بنالئے تھے، فرنینڈو21 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔