نواز شریف کیخلاف درخواست پر دلائل طلب

January 21, 2020

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن میں مصروفیات اور قیام میں توسیع کے خلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔

سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن میں مصروفیات اور قیام میں توسیع کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ درخواست اس عدالت میں دائر کریں جس نے نواز شریف کو ضمانت دی ہے، ہم اس درخواست کو کیسے سن سکتے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ معزز عدالت اسی طرح اس درخواست کو سن سکتی ہے جیسے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کی اپیل سنی۔

یہ بھی پڑھیئے: نواز شریف نہیں آ رہے، نہیں آ رہے، نہیں آ رہے: شیخ رشید

یہ بھی پڑھیئے: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت سے شیئر

عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے اور مدعی کے وکیل کو آئندہ سماعت پر تیاری کر کے آنے کی ہدایت کی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مطمئن کریں کہ یہ عدالت درخواست سن سکتی ہے یا نہیں۔