ایٹمی مسئلہ یو این کو بھیجاگیا تو ایران این پی ٹی سے نکل جائے گا

January 22, 2020

تہران(شِنہوا)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کو کہا ہے کہ ملک کے ایٹمی مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے (این پی ٹی) سے باہر نکل جائے گا۔سرکاری خبر ایجنسی آئی آر این اے کے مطابق ظریف نے کہا کہ اگر یورپی ممالک نے اپنے غیر منصفانہ رویے کو جاری رکھا اور ایران بھی جوابی اقدام کرنے پر مجبور ہوگا اور ایران کے نیوکلیئر ڈوزیئر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجا تو ایران این پی ٹی سے نکل جائے گا۔