مراکش اور اسپین کی سرحد پر گاڑی سے 17 سالہ نوجوان برآمد

January 22, 2020

لندن ( جنگ نیوز) ہسپانوی پولیس نے براعظم افریقہ سے یورپ انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مراکش اور اسپین کی سرحد پر ایک گاڑی سے 17 سالہ نوجوان کو برآمد کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ بہت حیران کن اور چونکا دینے والا لمحہ تھا جب پولیس نے ایک گاڑی کے ڈیش بورڈ سے کم عمر نوجوان کو برآمد کیا جسے سپین اسمگل کیا جارہا تھا۔گاڑی کی پوشیدہ جگہ بہت چھوٹی تھی جس میں کم عمر لڑکے کو ایسے انداز میں چھپایا گیا کہ اس کی جان جاسکتی تھی ۔ پولیس نے ایک شخص اور خاتون کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں حراست میں لیا جو اب جیل میں ہیں۔ مراکشی جوڑے کی گاڑی پولیس نے روکی تو وہ مشکوک لگ رہے تھے جس کے بعد سرحدی گارڈز نے خصوصی آلات (جو پوشیدہ افراد کے دل کی ڈھڑکن کو پکڑتا ہے) کی مدد سے لڑکے کو برآمد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیش بورڈ سے برآمد کیے جانے والے 17 سالہ لڑکے کا تعلق مالی سے ہے۔سپین کے شمال مغربی سرحد کو افریقی ملک مراکش سے ملتی ہے۔ گارڈز نے فوری طور پر طبی عملے کو مدد کےلیے بلایا تاکہ متاثرہ لڑکے کو طبی امداد فراہم کی جاسکے۔گزشتہ برس نومبر میں سرحدی پولیس نے دو نوجوان تارکین کو مراکش سےسپین اسمگل کرنے کے دوران ڈیش بورڈ اور عقبی سیٹ سے برآمد کیا تھا، جن کی عمریں 19 اور 17 برس تھیں۔