پاکستان یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے،تنویر احمد سعید

January 22, 2020

لندن(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل سائوتھ زون کے چیئرمین تنویر احمد سعید نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے،مقبوضہ کشمیر سے فوجوں کا انخلا اور رائے شماری کے عمل سے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے حق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو مسئلہ کشمیر پر کوئی رائے دینے سے پہلے مسئلہ کشمیر کی قانونی حیثیت کا مطالعہ کرنا چاہئے، پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق، کشمیریوں کا وکیل اور اب سفیر بھی ہے، کشمیریوں قتل عام اور عزتوں کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔