کراچی میں گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے 16 تا 18 جون تک ایئر لائنز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہوائی اڈوں پر آپریشنل تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
پی اے اے ترجمان کے مطابق پارک شدہ طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ برقی تنصیبات اور کیبلز کی جانچ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایئر فیلڈ لائٹس اور پٹس کی سروس ایبلٹی یقینی بنانے اور تمام متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔