جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ روس پر پابندیوں سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تعاون کے موڈ میں پایا ہے۔
جی سیون اجلاس کے موقع پر پریس بریفنگ میں جرمن چانسلر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ بارودی سرنگیں صاف کرنے والی کشتیاں خطے میں بھجوا دیں۔
فریڈرک مرز نے مزید کہا کہ روس پر پابندیوں سے متعلق صدر ٹرمپ کو تعاون کے موڈ میں پایا، یوکرین جنگ خاتمے کے لیےامریکا اور یورپی ممالک ہر ممکن کوشش کریں گے۔