• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفایت شعاری مہم ختم، اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں معمول کے کام کا آغاز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کفایت شعاری مہم ختم کردی گئی، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں معمول کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں ہفتے میں چھ دن کام کریں گی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کےلیے پالیسی بنائی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں نے بھی حکومت کی پالیسی اپنائی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری مہم کا 11 مارچ کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید