ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا۔
تہران سے جاری اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ اب امریکا کو لبنان کے خلاف جنگ کے خاتمے کا وعدہ اور مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تہران کے خلاف یکطرفہ فیصلے مسلط کرنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔