پی آئی سی میں مریضوں کی ہلاکت ،ملزموں کو بری کرنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر

January 22, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سیشن عدالت میں پی آئی سی میں جعلی ادویات کھانے سے 214مریضوں کی ہلاکت کےکیس سے متعلق وکلاء نے ملزمان کو بری کرنے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ سوہل کی عدالت میں وکلاء محاذ کی مرکزی کور کمیٹی کے چودھری عبدالماجد ایڈووکیٹ نے کیس میں نامزد ڈاکٹر اور ادویات کی کمپنی کے مالکان کو بری کرنےسےروکنےکیلئےدرخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیارکیاکہ پی آئی سی میں214 مریض جعلی ادویات کھانےسےجان بحق ہوئے، ان میں پولیس نے صرف تین کا پوسٹ مارٹم کرایا جبکہ باقی مریضوں کے لواحقین کوشامل تفتیش نہیں کیا ۔کیس کے تمام متاثرین کو بھی عدالت میں طلب کیا جائےاورمعاوضہ دیا جائے،تب تک کیس کے کسی ملزم کو بری نہ جائے، عدالت نے درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نےسماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ۔