’بھئی ہم نہیں ہوتےسیدھے!‘

January 22, 2020

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ایک آڑی ترچھی تصویر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔


ماہرہ خان نے پکچر، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ہلکے آسمانی رنگ میں ملبوس ایک خوبصورت مگر ترچھی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ اپنی تصویر ایڈجسٹ یعنی سیدھی کر لو۔‘

Your browser doesnt support HTML5 video.

ماہرہ خان کی کچھ خوبصورت تصاویر

اس پر ماہرہ نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ بھئی ہم نہیں ہوتے ایڈجسٹ‘ اور تصویر ترچھی ہی شیئر کر دی۔

ماہرہ خان کی اس تصویر کے شیئر کرتے ہی انسٹا گرام پر موجود اُن کے مداحوں نے انہیں سراہتے ہوئے ان کی اس سادگی اور خوبصورت تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئےتعریفیں شروع کر دیں ۔