T20 ورلڈ کپ، پاکستان کی تیاری سنجیدہ نہیں

January 28, 2020

محمد ادریس

(صدر کرکٹ کمنٹریٹر کلب آف پاکستان)

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، تاہم اس سیریز کے لئے بنائی گئی وکٹ سے کھلاڑی خوش دکھائی نہیں دئیے،پاکستان کر کٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے جس ٹیم کا اعلان کیا تھا اس میں ماضی کی ناکامیوں کا خوف نمایاں رہا اسی لئے شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپس لایا گیا۔

مصباح الحق جو اس وقت پاکستان کر کٹ کی اہم ترین شخصیت ہیں انہوں نے اپنے ہی آ سٹریلیا بھیجے گئے چھ کھلاڑیوں کو جن میںو ہاب ریاض ،محمد عامر ،آصف علی ،انعام الحق ،فخر زمان حارث سہیل کو دل بھرنے پر باہر کردیا، احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

ایک بار پھر نئے کھلاڑیوں احسن علی ،حماد بٹ ، حارث روف کو شامل کیا گیا ہے، محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی بڑا تماشا ہے۔ افتخار احمد کو بڑا ٹیلنٹ قرار دے کر دوبارہ شامل کرلیا گیا، بڑی ٹیموں کے خلاف شعیب ملک اور محمد حفیظ کی کار کردگی نہ ہونے کہ برابر ہے ، موجودہ ٹیم سلیکشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری میں سنجیدہ نہیں ہیں، بنگلہ دیش کے کئی اچھے کھلاڑی نہیں آئے اس لئے پاکستان کو ناکامی کا زیادہ خطرہ نہیں تھا۔