چین ، چارپاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

January 29, 2020

ڈاکٹر ظفرمرزا کی پریس کانفرنس

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ چین میں چار پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی، ان طلبہ کے خاندانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مریضوں کا علاج حکومت پر ہے۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ میرا وزارت خارجہ اور چین میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ ہے، چین میں تمام پاکستانی طلبہ سے پاکستانی سفارتخانے کا عملہ مستقل رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس منہ اور ناک کے علاوہ جسم کے کس حصے سے داخل ہوسکتا ہے؟

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبہ جن کو چین میں کورونا وائرس ہوا ہے ان کی صحت بہتر ہورہی ہے، کانفیڈینشل ہونے کے ناطے ہم ان 4 طلبہ کے نام نہیں بتا رہے۔

یہ بھی پڑھیے: کورونا وائرس،پاکستان میں ہیلتھ ایڈوائزری جاری

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متعلق انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں ہیں، جب تک مریض کی لیبارٹری میں جانچ نہ ہوجائے ہم نہیں کہہ سکتے کہ اسے کورونا وائرس ہے، اس وائرس سے چھاتی کے انفیکشن کی بیماری لاحق ہوتی ہے جبکہ یہ وائرس جانوروں سےانسانوں میں منتقل ہوا ہے اور اب یہ وائرس انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں 6052 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 14 ملکوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور اس وائرس کے 99 فیصد کیسز چین میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک صرف 3 فیصد لوگوں کی اموات ہوئی ہیں، اب تک 6 ہزار 52 لوگوں کو پوری دنیا میں کورونا وائرس ہوا ہے جن میں 99 فیصد چین میں ہیں، کورونا وائرس سے اب تک 132 اموات ہوئیں اور تمام چین میں ہوئیں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کے مطابق چین کی جانب سے کیے جانے والےاقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے، چینی حکومت بیرون ملک جانے والے ہرشخص کی تشخیص کر رہی ہے اور چین نےدنیا کومحفوظ بنانے کےحوالے سے بہترین اقدامات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کرونا وائرس ، چین جانے والی 3پروازوں کی روانگی بند

انہوں نے مزید کہا کہ اس وائرس کی 4 قسمیں پتہ ہیں، یہ نئی پانچویں قسم ہے، اس وائرس سے چھاتی کا انفیکشن ہوتا ہے جس سے نمونیا ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ جنوری کو چین کے ریسرچرز نے کورونا وائرس کا پتا لگا لیا تھا ۔