• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس ، چین جانے والی 3پروازوں کی روانگی بند

سول ایوی ایشن تھارٹی (سی اے اے) نے کرونا وائرس کی کے پیش نظر چین جانے والی تین پروازوں کی روانگی بند کر دی ہے۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاہور ائیر پورٹ پر ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت ایئرپورٹ منیجر چوہدری نذیرنے کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چین سے آنے والے مسافروں کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا، مسافروں کے چیک اپ کےلیے کاونٹرز پر ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف بھی موجود رہے گا۔

کرونا وائرس ، چین جانے والی 3پروازوں کی روانگی بند
مسافروں کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیاجارہا ہے

مسافروں کے چیک اپ کےلیے میواسپتال کے ایک ڈاکٹر کو فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی اے اے ذرائع کے مطابق تھائی ائیر، ملائیشیا اور چائناسدرن کی پروازیں بند کی گئی ہیں،اور اب ان پروازوں کا نیا شیڈول ایک ہفتے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ چین جانے والی پروازوں کی روانگی 30 جنوری تک بند رہے گی۔

تازہ ترین