خاص ذائقہ سے بھرپور.... میکسیکن پکوان

February 08, 2020

ہمارے ہاں پاکستان میں اپنے روایتی کھانوں کے علاوہ دوسرے ممالک کے پکوان بھی خوب شوق سے بنائے اور کھائے جاتے ہیں۔ان میں اٹالین، جاپانی، تھائی اور میکسیکن پکوان شامل ہیں۔میکسیکن کھانے بہت پسند کیے جارہے ہیں۔ان کھانوں کے باقاعدہ ریسٹورانٹ بنائے جاچکے ہیں۔جبکہ یہ پکوان گھروں میں بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق میکسیکن پکوان نو ہزار سالوں سے بنائے جارہے ہیں۔ان میں زیادہ تر میکسیکو میں پائے جانے والے اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ ان میں سبزیوں کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے ، جو کہ ان کے ذائقہ کو خاص بناتاہے۔ میکسیکن پکوانوں کی چند مزیدار تراکیب ملاحظہ کریں۔

میکسیکن ٹاکوز

اجزاء۔

گائے کا قیمہ۔ آدھا کلو

تیل ۔حسبِ ضرورت

پیاز ۔دو کھانے کے چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ

ٹماٹو پیوری ۔دو کھانے کے چمچ

نمک۔ حسب ِضرورت

ٹاکوز مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچ

شملہ مرچ۔ تین کھانے کے چمچ

لال لوبیا ۔تین کھانے کے چمچ

ہری مرچ ۔ایک کھانے کا چمچ

ٹاکوز شیلز ۔چار سے پانچ عدد

ترکیب۔

چیڈر چیز، سار چیز، دھنیا اور ناکوز گارنش کے لیے۔تھوڑا سا تیل پین میں گرم لیں اور پھر پیاز شامل کرکے فرائی کرلیں۔پھر قیمہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹو پیوری، نمک اور ٹاکوز مصالحے شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔اب شملہ مرچ، لال لوبیا، ہری مرچیں شامل کرکے قیمہ اچھی طرح پکالیں۔پھر اس قیمہ کو ٹاکوز شیلز میں بھر کر تھوڑی سی چیڈر چیز اور سار چیز شامل کرکے ڈش کو اوون میں رکھ کر چیز کو پگھلالیں۔پھر دھنیا اور ناکوز سے گارنش کرکے رول کرکے سرو کریں۔

میکسیکن رائس ود چیز پیٹیز

اجزاء۔

چاول۔ اڑھائی کپ

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ ۔ایک کھانے کا چمچ

گاجر۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

شملہ مرچ ۔دو عدد (باریک کٹی ہوئی)

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

ہری مرچ ۔چار عدد (کچلی ہوئی)

نمک۔ حسبِ ذائقہ

چیز پیٹیزکے لیے۔

آلو ۔دو عدد (اُبلے ہوئے)

کاٹیج چیز۔ دو پیکٹ

میدہ ۔ایک کھانے کا چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

لال مرچ۔ حسبِ ذائقہ

ہری مرچ۔ چھ عدد (کچلی ہوئی)

کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

انڈے کی سفیدی ۔دو عدد

ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا)

تیل۔ تلنے کے لیے

گریوی کے لیے:

تیل ۔ایک چائے کا چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ ۔تین کھانے کے چمچ

پیاز ۔ایک عدد (کچی پسی ہوئی)

لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

نمک ۔حسب ِذائقہ

اجوائن۔ ایک چٹکی

بران شوگر۔ ایک چائے کا چمچ

ترکیب۔

چاول دو کنی اُبالیں اور پانی نتھار کر دم پر لگا دیں۔پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔اس کے بعد گاجر اور شملہ مرچ ڈال کرہلکا سا بھون لیں۔اب لال مرچ اور ہری مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔اس کے بعد چاول اور نمک ڈال کر اسٹر فرائی کریں اور کڑاہی میں رہنے دیں۔اب آلوؤں میں کاٹیج چیز میش کرکے ملائیں۔پھر میدہ، نمک، لال مرچ، ہری مرچ، ہرا دھنیااور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔

اب اس کے گول گول کباب بنائیں اور انڈے کی سفیدی میں ڈپ کرکے تیل میں ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن کرکے نکال لیں۔گریوی کے لئے:دوسری کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ڈال دیں۔ساتھ ہی پیاز، لال مرچ، نمک، اجوائن اور بران شوگر ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور اتار لیں۔اب ایک بڑے اور پھیلے ہوئے بیکنگ ڈش میں نیچے ذراسی چکنائی لگاکر چاول ڈالیں۔پھر تلے ہوئے چیز پیٹیز رکھیں۔اس کے بعد اوپر ٹومیٹو گریوی ڈال کر پانچ سے دس منٹ تک بیک کر لیں۔گرم گرم سرو کریں۔

میکسیکن پوٹیٹوز

اجزاء۔

آلو۔ آدھا کلو

پیاز ۔ایک عدد

زیتون۔ چھ عدد

لال یا ہری مرچ۔ چھ عدد

لال مرچ ۔ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ

پیپریکا ۔آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

دار چینی ۔آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

لہسن ۔دو چائے کا چمچ

تیل۔ چار کھانے کے چمچ

ترکیب۔

چوکور کٹے آلو گرم پانی میں پانچ منٹ اُبال لیں۔اب تیل گرم کرکے اس میں پیاز اور لہسن دو منٹ پکالیں۔پھر پسی لال مرچ، زیرہ، پیپریکا، نمک اور پسی دار چینی شامل کر دیں۔اس کے بعد آلو ڈال کر دس منٹ پکائیں۔آخر میں لال یا ہری مرچ اور زیتون شامل کرکے چولہا بند کردیں۔میکسیکن پوٹیٹوز سرو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

میکسیکن پائی

اجزاء۔

ہڈیوں کے بغیر (بون لیس) چکن۔ 150گرام (چھوٹا چھوٹا کٹا ہوا)

ٹماٹر (بڑا)۔ ایک عدد(کٹا ہوا)

پیاز(کٹا ہوا)۔1 کپ

شملہ مرچ۔1 کپ

مکئی کے دانے(پکے ہوئے)۔1 کپ

لہسن کی پوتھی (پسی ہوئی)۔ ایک عدد

چلی پاؤڈر ۔1چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر۔1 چائے کا چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ کے لئے

تیل ۔دو چائے کے چمچ

پنیر۔1 کپ (چھوٹی چھوٹی کٹی ہوئی)

کرسٹ بنانے کے لئے :

مکئی کا آٹا۔1 کپ

چکن سٹاک۔1

زیرہ پاؤڈر۔ چٹکی بھر

چلی پاؤڈر ۔چٹکی بھر

ترکیب۔

تیل کو ایک برتن میں گرم کر یں اور اس میں چکن (بون لیس) ڈال کر درمیانی آنچ پر ہلاتے ہوئے پانچ منٹ تک ایسے پکائیں کہ وہ ہر طرف سے براؤن ہو جائے۔ پھر پنیر کے سوا باقی تمام اجزاء ڈال دیں اور آنچ ہلکی کر کے پانچ منٹ تک پکا ئیں۔ ایک بیکنگ ڈش لیکر اُس پر ہلکا سا تیل لگائیں پھر چکن مکسچر کو اس میں ڈال کر اُوپر پنیر ڈال دیں ۔ ساتھ ہی سٹاک کو سوس پین میں اُبالیں، یاد رہے کہ اس میں چربی بالکل نہ ہو ۔

اس میں مکئی کا آٹا، زیرہ پاؤڈر اور چلی پاؤڈر شامل کر یں۔ ہلکی آنچ پر مسلسل ہلاتے ہوئے اتنا پکائیں کہ سارا آمیزہ گاڑھا ہو جائے، تقریباََ تین منٹ تک پکائیں۔ پھر اس آمیزہ کو فوراََ بیکنگ ڈش میں پنیر کے اُوپر ڈال دیں۔پھر اس کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ آخر میں ڈش اوون میں رکھ کر 200سنٹی گریڈ یا 400فارن ھائیٹ پر 20سے25منٹ یا اس وقت تک بیک کر یں کہ بیرونی آمیزہ گولڈن براؤن اور اندونی اجزاء اچھے سے پک جائیں۔ تیار ہونے پرگرم گرم میکسیکن پائی پیش کر یں۔

میکسیکن ڈرائی میٹ

اجزاء۔

گوشت۔ 2/1کلو

سویا سوس۔ 1چائے کا چمچ

ووسٹر شائر ۔سوس 1چائے کا چمچ

چلی پیسٹ۔ 1کھانے کا چمچ

پیپریکا پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر۔ 1چائے کا چمچ

ٹماٹر۔ 1عدد

پودینہ ۔گارنشنگ کیلئے

نمک۔حسبِ ذائقہ

تیل۔4/3 کپ

ترکیب۔

بڑے پیالے میں گوشت ،سویا سوس،ووسٹر شائر سوس،چلائی پیسٹ، نمک، پیپریکا پاؤڈر اور کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر مکس کر کے 1 سے 2گھنٹے کیلئے فریج میں میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں۔ٹماٹر کے چار ٹکڑے کر لیں۔فرائی پین میں تیل گرم کر کے ٹماٹر کے ٹکڑوں کو ہلکا سا فرائی کر کے پلیٹ میں نکال لیں۔

اسی تیل میں میرینیٹ شدہ گوشت ڈال کر فرائی کریں۔2/1کپ پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔گوشت گل جائے تو بھون کر سرونگ ڈش میں نکال لیں۔فرائی کیے ہوئے ٹماٹر اور پودینے سے گارنش کر کے اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

میکسیکن سپائسی چکن قادسیلہ

اجزاء۔

چکن۔2/1 کلو

پیاز۔ 4 ٹکڑے

بینگن۔ 4 ٹکڑے

پنیر۔ 2/1 کپ

پانی۔ 4/1 کپ

ٹور ٹیلا۔ 8

ہرا دھنیا۔ 2 چائے کے چمچ

ہری مرچ۔ 5

لائم جوس۔ 1 چائے کا چمچ

تیل۔ 1 چائے کا چمچ

ترکیب۔

بلینڈر میں لائم جوس، ہرا دھنیا، ہری مرچ، اور پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ایک پیالے میں چکن ڈال کر اس مصالحے کو ڈال دیں اور مکس کریں اور 4-5 گھنٹے تک میرینیٹ کر دیں۔چولہے پر گرل گرم کر لیں اور ہر پیس کو 3-4منٹ سینک لیں ایک طرف سے،اب بینگن اور پیاز کو بھی تیل لگا کر نرم ہونے تک سینک لیں ۔

ایک ڈش میں چار ٹورٹیلا رکھیں اور ہر ایک پر چکن، پنیر، اور پیاز، بینگن رکھیں۔باقی چار ٹورٹیلا کو اوپر کھ دیں اور ان چکن ٹورٹیلا سینڈ وچ کو دونوں طرف سے اتنا گرل کریں کہ ٹورٹیلا نہ جلے لیکن پنیر پگھل جائے۔کریم اور مایونیز کے ساتھ سرو کریں۔

میکسیکن چلی پزا

اجزاء۔

میدہ۔ آٹھ اونس

انڈا۔ ایک عدد

چینی ۔ایک چائے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

خشک دودھ۔ دو کھانے کے چمچ

خمیر ۔ڈیڑھ چائے کا چمچ

(فلنگ کے لیے)

بھنا ہوا قیمہ ۔ایک کپ

کٹی شملہ مرچ۔ ایک عدد

کٹا ٹماٹر۔ ایک عدد

سوئیٹ کارن۔ آدھا کپ

کدوکش چیڈر چیز۔ ایک تہائی کپ

کدوکش موزریلا چیز ۔ایک تہائی کپ

کُٹی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

اوریگانو لیوز۔ ایک چائے کا چمچ

کٹے زیتون ۔دو کھانے کے چمچ

کٹے مشروم ۔دو کھانے کے چمچ

کٹی پیاز۔ تین کھانے کے چمچ

پیزا سوس۔ تین کھانے کے چمچ

(پیزا سوس کے لیے)

بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر۔ چار عدد

ٹماٹر کا پیسٹ ۔آدھا کپ

کُٹا ہوا لہسن۔ ایک چائے کا چمچ

کُٹی لال مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

اوریگانو لیوز ۔آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

اورنج ریڈ کلر۔ ایک چٹکی

ترکیب۔

ایک پیالے میں میدہ، خمیر، چینی، تیل، نمک، خشک دودھ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔پھر اسے حسب ضرورت نیم گرم پانی کے ساتھ نرم گوندھ لیں۔ڈو کو پھولنے کے لیے گرم جگہ پر تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔پھر ڈو کو گریس کیے ہوئے پین میں ڈالیں اور مزید پھولنے کے لیے ایک گھنٹہ چھوڑ دیں۔

اوون کو دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کریں۔ڈو کو دس انچ کی پیزا پلیٹ پر پھیلا دیں۔اس پر برش سے پیز سوس لگائیں۔اس پر کدو کش چیڈر چیز ڈال دیں۔اب قیمہ، باریک کٹی پیاز، کٹا ٹماٹر، شملہ مرچ، کدوکش کیا ہوا موزریلا چیز، کُٹی لال مرچ، اوریگانو اور چیڈر چیز ڈال کر پھیلا دیں۔اسے ڈھک کر مزید تیس منٹ تک پھولنے دیں۔آخر میں اسے پہلے سے گرم اوون میں پیس منٹ بیک کر لیں۔

(پیزا سوس بنانے کے لیے)

ایک برتن میں تیل گرم کریں۔اس میں کُٹا ہوا لہسن ڈال کر گولڈن فرائی کریں۔اب بلینڈ کیے ہوئے ٹماٹر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اُبال آجانے تک پکائیں۔پھر کُٹی لال مرچ، اوریگانو لیوز، نمک اور اورنج ریڈ کلر ڈال کر گاڑھا ہو جانے تک پکا لیں۔