امریکی فوج کیلئے چہرے کی شناخت کا نظام 1کلومیٹر دور سے کام کرسکتا ہے

February 20, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی فوج قابل نقل پذیر چہرہ شناخت کرنے والی ڈیوائس تیار کرہی ہے جو ایک کلومیٹر دور سے افراد کو پہچان سکے گی۔ ڈسٹینس ٹیکنالوجی پراجیکٹ میں ایڈوانسڈ فیشل ریکگنیشن امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ (سوکوم) کے لئے کیا جا رہا ہے۔ اس کا آغاز 2016میں ہوا اور دسمبر 2019میں ورکنگ پروٹوٹائپ کا مظاہرہ کیا گیا جس نے پروڈکشن ورژن کے لئے راہ ہموار کی۔ سوکوم کا کہنا ہے کہ تحقیق جاری ہے تاہم انہوں نے اس پر مزید تبصرے سے انکار کر دیا۔