پی ایم ڈی سی کو فوری طور پر بحال کیا جائے: ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن

February 23, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کو فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کرے،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ہفتوں سے پی ایم ڈی سی سیل ہونے کی وجہ سے لائسنس، رجسٹریشن، امتحانات ، اور تمام سرگرمیاں معطل ہونے سے ڈاکٹرز کو انتہائی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔وائے ڈی اے نے عندیہ دیا ہے کہ اس حوالے سے ملک بھرکے تما م ہائی کورٹس میں عملدرآمد کے لیے رٹ پٹیشنز دائر کرے گی۔