پی ایس ایل تماشائیوں کو مشکلات کا سامنا، اعظم خان کی کارکردگی، ٹیلنٹ جھلک رہا ہے

February 25, 2020

تصاویر: شعیب احمد، نقیب الرحمن

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں2 روز کا وقفے کے بعد 26 فروری کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ پی ایس ایل فائیو میں سات میچز مکمل ہوگئے ہیں، جس کے دوان لاہور اور کراچی میں تماشائیوں کی تعداد مایوس کن رہی جس کی وجہ سے مہنگے ٹکٹ اور سخت سیکیورٹی ہے جس کی وجہ سے تماشائی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں،دوسری طرف پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کو تماشائیوں اور ٹی وی ناظرین نے یکسر مسترد کردیا تقریب پر سوشل میڈیا اور اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ تقریب اس اہم ایونٹ کے شایان شان نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ تقریب میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر توکیا گیامگرزیادہ اہمیت نہیں دی گئی، افتتاحی تقریب پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارف نے لکھا کہ یہ یک مذاق تھا،ایک نے لکھا کہ ڈانسرز اور ڈھول بجانے والوں کی پرفارمنس غیر حقیقی تھی، وہ پس منظر پر چلنے والی دھن پراداکاری کررہے تھے،پی ایس ایل میچوں کے دوران تماشائیوں کی تعداد میں کمی پر سابق ٹیسٹ کر کٹرز بھیحیران ہیں،قومی کت ٹیم کے سابق کپتان ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا کہ ٹکٹوں کی شرح میں کمی کر کے ہی شائقین کو متوجہ کیا جاسکتا ہے، مہنگے ٹکٹ اور سخت پریشانی میں کون اسٹیڈیم آئے گا۔

پی سی بی کو اس حوالے سے کچھ سوچنا پڑے گا،سابق ٹیسٹ کر کٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ان میچوں کے لئے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنی چاہئے تاکہ زیادہ تماشائی گرائوند کا رخ کر سکیں، سابق قومی کپتان وسیم باری نے کہا کہ اگر تماشائیوں کو اسٹیڈیم تک اپنی گاڑیاں لانے کی سہولت مل جاتی تو وہ زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرتے،سابق ٹیسٹ کر کٹر ندیم خان نے کہا کہ تماشائیوں کی کمی واقعی حیت انگیز ہے، سابق ٹیسٹ کر کٹر محسن حسن خان نے کہا کہ اب حالات بدل گئے ہیں، سیکیورٹی سخت ہے۔

ہمارے دور میں اس قدر حفاظتی اقدامات نہیں تھے، پھر ٹکت بھی مہنگے ہیں جس کے باعث تماشائیوں کو مشکلات کا سامنا ہے،خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کر کٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کو بھی فائدہ ہوا ہے اس سے ملک میں کھیلوں کے حوالے سے نیا جذبہ پیدا ہوا ہے، انہوں نے کہا تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں سرکار سطح پر تقریبات کا انعقاد کر کے ان کا شکریہ ادا کیا جائے جس سے اچھا پیغام جائے گا۔پی ایس ایل کے سلسلے میں پاکستان آئی ہوئی خاتون آ سٹریلین کمٹیٹر ابرین ہالینڈ نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے پی ایس ایل اہم ثابت ہوگی،انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔

نئے کھلاڑیوں کو تجربے کار کے ساتھ کھیل کر انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا،ان کے کھیل میں نکھار پیدا ہوگا، میں نے پاکستان مین خوب انجوائے کیا، کراچی اور لاہور میں ماضی بھی مزا آیاتھا، اس مرتبہ پی ایس ایل کا شیڈول خاصا مصرف ہے، غیر ملکی کھلاڑی بین کٹنگ،کولن منگرو،انگرام،رونچی اور دیگر کے ایکشن میں ہونے سے پاکستان کر کٹ کے شائقین کو بھر پور کر کٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بین کٹنگ سے پی ایس ایل کے دوران پاکستان میں ہی دوستی ہوئی اور اب وہ میرے منگتیر ہیں۔اب تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کی جانب سے اعظم خان اچھی دریافت کے طور پر سامنے آئے ہین اس مین بہت زیادہ ٹیلنٹ جھلک رہا ہے، اس پر توجہ دی جائے تو وہ مستقبل کا اچھا ہیرو ثابت ہوگا