ریونیو اہداف پورے نہ کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی ہو گی، مکیش کمار

February 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ ریونیو اہداف پورے نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی،فیلڈ افسران اپنے اپنے زون میں ریونیو ہداف پورے کرنے کے لئے جامع مربوط حکمت عملی ترتیب دیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی ، ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسز کراچی اقبال احمد لغاری اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔