لاہور، سفاری پارک، چارہ کاٹتے نوجوان پر شیروں کا حملہ، چیر پھاڑ کر نگل گئے

February 27, 2020

لاہور، سفاری پارک، چارہ کاٹتے نوجوان پر شیروں کا حملہ

لاہور(نمائندگان جنگ) لاہور میں رائےونڈ روڈ پر واقع سفاری پارک میں چارہ کاٹنے کیلئے جانے والے 18سالہ محمد بلال کو شیروں نے کھا لیا بتایا گیا ہے کہ محمد بلال قریبی گاؤں اٹھووال کا رہائشی تھا اور وہ چارہ کاٹنے کے لئے جنگلہ پھلانگ کر پارک میں داخل ہوا اور وہ وہاں چارہ کاٹ رہا تھا کہ شیروں نے اسے دبوچ لیا اور چیر پھاڑ کر نگل گئے، اہل خانہ بلال کوتلاش کرتے رہے انہیں شیروں کے کھانے کا علم اس وقت ہوا جب وہ پارک پہنچے تو دیکھا وہاں اس کی ہڈیاں خون آلود کپڑے جوتا اور درانتی پڑی ملی۔