حسن ثاقب شیخ کی خدمات ایف بی آر کو واپس ، اشفاق احمد کو او ایس ڈی بنا د یا گیا

February 27, 2020

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے جوائنٹ سیکر ٹری فنا نس ڈویژن اور پا کستان کسٹم سروس کے گریڈ 19کے افسر حسن ثاقب شیخ کی خدمات ایف بی آر کو واپس کردی ہیں ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیپوٹیشن پرتعینات او ایم جی کے گریڈ 18 کے افسر اشفاق احمد کو او ایس ڈی بنا د یا گیا ہے۔ وہ ڈویژنل ڈائریکٹر کے عہدہ پرفرائض انجام دے رہے تھے۔پنجاب حکومت میں تعینات او ایم جی کے گریڈ اٹھارہ کے افسر محمود احمد بھٹی کے ڈیپوٹیشن میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔