خواتین انڈور گیم میں پرفارمنس اور مشکلات

March 10, 2020

یسرا وحید

پاکستان میں کھیل کے شعبے میں جہاں مردوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہاں خواتین نے بھی ملککا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہو یا ایتھلیٹکس کا ٹریک یا ریسلنگ خواتین نے ہر میدان میں اپنے آپ کو منوایا ہے۔

اسی طرح انڈورگیم میں بھی خواتین نے ملکی سطح کے ساتھ، بین الاقوامی سطح پر کافی کامیابی حاصل کیں ہیں۔ ثناء مرزا ،کر کٹ ماحور شہزاد(بیڈمنٹن)، کلثوم ہزار(کراٹے) ، نسیم حمید، ایتھلیٹ، مہک گل (شطرنج)، بینش خان(ریسلنگ) نازو شکور ٹیبل ٹینس، رابیعہ شہزاد، ویٹ لفٹنگ یہ سب اپنی اپنی فیلڈ کے نامور ستارے ہیں جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور کوششوں سے اپنا اور ملک کا نام روشن کیا۔ مگر ایسے کئی ہونہار ٹیلنٹ یا ہیرے ہمارے ملک میں ہیں جن کو تراشا جائے تو خواتین کھیلوں کے مقام میں دنیا میں نام روشن کرسکیں جو نامناسب حالات کی وجہ سے ابھرنے سے قاصر ہیں۔ انڈروگیم کے گراؤنڈ تو بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ ملک کی معاشی بدحالی نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی ویران کردیا۔

حکومت کی نامناسب سرپرستی کی وجہ سے کئی ٹیلنٹ آگے نہیں آپاتا۔ اگر ہم بیڈمنٹن یا ٹیبل ٹینس کی بات کریں تو آج کے دو رمیں اچھا ریکٹ ہی بہت مہنگا ہوگیا ہے اس کے علاوہ اسپورٹس کٹ، جوتے اور دیگر اخراجات کا بھی اضافی بوجھ ہے جو کئی لوگ برداشت نہیں کرسکتے۔ کھلاڑیوں کے ٹریننگ اور نکھارنے میں غیرملکی کوچزکاکافی عمل درخل رہا ہے مگر مالی مشکلات کی وجہ سے بہت سے ادارے اس سے بھی اجتناب کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہماری خواتین کھلاڑی انٹرنیشنل معیار پر پورا نہیں اترتی۔

جس طرح کرکٹ کو کافی پذیرائی ملتی ہے اگر اسی طرح سرکاری سطح پر انڈورگیم پر سنجیدگی سے توجہ دی جائے تو یہ عمل پاکستان کا نام روشن کرنے کا سبب بن سکتا ہے،بدقسمتی سے خواتین بلخصوص انڈورگیم میں میڈیا کی کوریج نہ ہونے کے برابرہے جس کی وجہ سے خواتین کے حوصلے بلند نہیں ہوتے۔ اسی طرح بہت سے بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے اسپانسر شپ کی ضرورت ہے جو ہمارے ملک میں ناکافی ہیں۔ اگر ہم کھیلوں میں انعامات کی بات کریں تو خواتین کو انعام کی رقم بھی مردوں سے بہت کم ملتی ہے۔پاکستانی خواتین بہت باہمت اور بلند جذبہ رکھتی ہے۔ دیگر درپیش مسائل کے باوجود وہ مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ حکومتی سرپرستی، مناسب سہولیات، فنڈز کی دستیابی، اعلیٰ میڈیا کوریج اور امتیازی سلوک، خواتین کو کھیلوں میں دنیا بھر میں اعلیٰ مقام دلاسکتا ہے۔