• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی "ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن 2025" میں شرکت


پاکستان نے دنیا کی معروف سیاحتی نمائش "ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن 2025" میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے ملک کی متنوع سیاحتی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔ 

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور ہائی کمیشن عملہ نے نہ صرف پروگرام میں بھرپور شرکت کی بلکہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی ہدایات اور کاوشوں سے پروگرام میں پاکستان کے رول اور امیج کو اجاگر کرتے میں بھرپور مدد مل رہی ہے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان۔گلبر خان نے بھی WTM لندن کا دورہ کیا ہے خیال رہے کہ پاکستان کی اس پروگرام میں شمولیت پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (PTDC) کی جانب سے گلگت بلتستان ٹورازم ڈیولپمنٹ (GBTD)، سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (STDC)، ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) اور نجی شعبے کے اشتراک سے منظم کی گئی ہے ۔

پاکستان کی اس بین الاقوامی نمائش میں شرکت کا مقصد عالمی سیاحتی منڈیوں میں ملک کی نمایاں شناخت کو مزید مضبوط بنانا اور پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی سیاحتی منزل کے طور پر پیش کرنا ہے۔ 

پی ٹی ڈی سی کے حکام کے مطابق، لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں شرکت پاکستان کی اُس کوشش کا تسلسل ہے جس کے تحت ملک کو جنوبی ایشیا میں ایڈونچر، ثقافتی ورثے اور ماحولیاتی سیاحت کے نمایاں مرکز کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔

برطانیہ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی نے اس طرح کے پروگراموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور ان کے عملے کے رول کو خصوصی طور پر سراہا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید