میٹرک امتحانات، 3 لاکھ 70 ہزار امیدوار شریک ہونگے

March 10, 2020

میٹرک امتحانات، 3 لاکھ 70 ہزار امیدوار شریک ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ 16 مارچ سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ اس سال 3لاکھ 70 ہزار سے زائد امیدوار ان امتحانات میں شریک ہوں گے۔ اس سال پہلی دفعہ بورڈ نے آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں تقریباًساڑھے 8ہزار امیدواروں کے آن لائن امتحانی فارم جمع ہوئے تھے ان کے ایڈمٹ کارڈ بھی تیار ہو چکے ہیں جو ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی فارم جمع کرنے کا سلسلہ 12مارچ تک جاری رہے گا ۔ اس کے علاوہ ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ اسکولوں کو جاری کئے جا رہے ہیں اور اب تک 90فیصد اسکول ایڈمٹ کارڈ لے جا چکے ہیں۔ پرائیویٹ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں نہ ملنے کی صورت میں 13مارچ کے بعد فیس چالان کی سلپ اور گزشتہ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی کے ہمراہ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن بلاک Aکمرہ نمبر5اور پرائیویٹ سائنس گروپ کیلئے کمرہ نمبر11سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسکول سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے امتحانی مراکز کاسامان بھی مندرجہ ذیل شیڈول کے مطابق بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے سامان حاصل کر سکتے ہیں،10مارچ کو نیو کراچی نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ 11مارچ کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل، ملیر، بن قاسم، لانڈھی۔ اور12مارچ کورنگی، لیاری، صدر، کیماڑی، اورنگی ٹاؤن، سائٹ، بلدیہ اور گڈاپ حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ بورڈ کا آن لائن سسٹم مکمل طور پر کام کررہا ہے ۔