ونگ کمانڈر نعمان اکرم کا آخری انٹرویو

March 11, 2020

آج صبح پاک فضائیہ کے جنگی طیارے ایف 16 کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوئے، شہید کا آخری انٹرویو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

ویڈیو کِلپ میں شہید نعمان اکرم کا قوم کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ جب بھی ملک و قوم کو ایئر فورس کی ضرورت پڑی تو ہم اپنی جان کا نظرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

نعمان اکرم کا قوم سے کہنا تھا کہ آپ سب اپنا کام جاری رکھیں ، آپ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

میزبان کا کہنا ہے کہ شہید نعمان اکرم نے کچھ ماہ قبل ذاتی طور پر ان کی ٹیم کا 9 اسکوارڈن کا دورہ کروایا، انہوں نے بتایا کہ وہ ایک انتہائی سلجھے ہوئے اور پیشہ ورانہ شخصیت کے مالک تھے جن کا مشن ملک کی خدمت کرنا تھا۔

پاک فضائیہ کے قابل ترین وِنگ کمانڈر اسکوارڈن نعمان اکرم نے سال 2019 میں پاک فضائیہ کے نشانے بازی کے مقابلوں میں شیرافگن ٹرافی جیتی تھی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں منعقد ہونے والے پاک فضائیہ کے انٹر اسکواڈرن آرمامنٹ مقابلوں میں تمام جنگی جہازوں سے منسلک پائلٹس نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا تھا۔

ان مقابلوں میں بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کرنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج شہید ہونے والے وِنگ کمانڈر اسکوارڈن نعمان اکرم کو انفرادی طور پر شیر افگن ٹرافی سے نوازا گیا۔

106ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے قابل، تجربہ کار اور دلیر ونگ کمانڈر نعمان اکرم کا تعلق سرگودھا میں تعینات نائن اسکوارڈن سے تھا۔

حیدر عباسی نامی ایک صارف کے مطابق دلیر فائٹر پائلٹ نعمان اکرم نے حال ہی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ایف 16 میں سفر کیا تھا۔

پاکستان کی معروف شخصیت جہانگیر ترین نے بھی اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔