کرونا سے کھیل کے میدان بھی ویران

March 17, 2020

کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان ویران ہوگئے، پاکستان مین کئی اہم مقابلے ملتوی کردئیے گئے، دنیا بھر میں کھیلوں کے کئی مقابلے منسوخ ہوگئے جبکہ اگلے اولمپکس گیمز پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے، تماشائیوں کی نعرے بازی ، رقص ، تالیوں کی گونج میں شروع ہونے والے پی ایس ایل کے سفر کاشہر قائد کا آخری میچ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں مکمل ہو گیا۔

دی اپیکس ایجوکیشن گلستان جوہر کے کر کٹ ٹور نامنٹ کے موقع پرمہمان خصوصی تابش جاوید کے ساتھ لیا گیا گروپ

تاہم اس میچ میں کورونا وائرس کے باعث اسٹیڈیم شائقین کی موجودگی اور ان کی نعرے بازی سے محروم تھا،تماشائیوں کے داخلے پر پابندی تھی، مگر اس کے باوجود اچھے خاسے منچلے نوجوان اسٹیڈیم پہنچے مگر وہ اندر داخل نہ ہوسکے،بعض تماشائی کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کی تصویر بھی اٹھائے ہوئے تھے،تماشائیوں کی عدم موجودگی پر ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکار پر سکون تھے۔

مہمان خصوصی نوید اظہار کے ڈی
اے کر کٹ ٹور نامنٹ کے سیمی
فائنل کا افتتاح کررہے ہیں

کئی ایک تو ریڈیو پر کمنٹیڑی اور کچھ اسٹیڈیم کے مختلف فلور پر نصب ٹی وی پر میچ دیکھتے رہے،ایک خاتون پولیس اہلکار نے کہا کہ کام ہی نہیں ہے، نیند آرہی ہے، سیکیورٹی کے انتظامات بدستور خاصے سخت تھے۔

اسٹیڈیم میں شور شرابے کے لئے میوزک بجتی رہی، پی ایس ایل کے گانے گونج رہے تھے،ٹیموں کے اسپانسرز کی فیملی، اور کچھ پی سی بی کے مہمان پی سی بی کے باکسز میں موجود تھے۔

لاہور،سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی چیئر پرسن تہمینہ آصف اور اسپانسر کے نمائندے سیمع الرسول کھلاڑیوں کی نئی کٹ کی رونمائی کرتے ہوئے

پاکستان بیڈ منٹن کی انٹر نیشنل کھلاڑی ماہور شہزاد، پلوشا بشیر اور اداکارہ ثرورت گیلانی نے بھی میچ دیکھا مگر دوسرے مر حلے کے میچوں میں سندھ حکومت کی کوئی بھی شخصیات اسٹیدیم نہیں پہنچی اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے رہنمائوں نے اسٹیدیم کا رخ کر کے کورونا وائرس کے باوجود میچ کھیلنے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ایک ہنگامی اجلاس سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی کی سربراہی میں منعقد ہوا، اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کے ڈی اے پیش انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کا فائنل موجودہ حالات کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔

مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی ، بلال بھاٹی انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی النادی البرہانی اسکول کے کپتان عباس محمد کو دے رہے ہیں، محمد توصیف صدیقی اور جمیل احمد بھی موجود ہیں

سندہ گیمز ایسوی ایشن کا اجلاس صدر مدثر آرائیں کے زیر صدارت ایس جی اے کے دفتر کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں چھ ریجن کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بینظیرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے نمائندوں نے نے شرکت کی اور اس کے علاوہ سندہ گیمز ایسوسی ایشن کے ایگز یکیٹو ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر منظوری دی گئی ہے کہ وفاقی اور سندہ حکومت کی ہدایت پر 23 مارچ کو ہونے والی تمام کھیلوں کی سر گرمیوں کو کرونا وائرس کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے ۔ اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ چھ ریجنوں میں جلد سے جلد کوڈینشن کمیٹی بنا کر گراس روٹ لیول سے اسکو لوں کی سطح پر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے اور جولائی میں ہونے والے سندھ گیمز کی بھرپور تیاری کی جائے گی ۔

کراچی پریس کلب کے سکریٹری ارمان صابر ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ کر کٹر ڈیرن سیمی کو کلب کی اعزازی رکنیت دے رہے ہیں، اس موقع پر امتیاز خان فرحان، ثاقب صغیر، عبد الجبار ناصر اور عتیق الرحمن بھی موجود ہیں

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور سابق کپتان ویون رچرڈز کو کراچی پریس کلب کی جانب سے تاحیات اعزازی ممبر شپ دی گئی، تقریب کا انعقاد معین خان کرکٹ اکیڈمی میں ہوا ،کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری ارمان صابر نے ممبر شپ کا سرٹیفیکیٹ دیا ، کراچی پریس کلب کی جانب سے ڈیرن سیمی کو اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی،ڈیرن سیمی نے کراچی پریس کلب انتظامیہ کا شکریہ اداء کیا، کراچی پریس کلب کا ممبر بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

کراچی، نیشنل بنک کے حکیم لغاری
کر کٹ ٹور نامنٹ کے مین آف دی میچ
سبطین رضا کو ایوراد دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہو رہی ہے کہ مجھے دوسرا بڑا اعزاز ملا ، موقع ملا تو کراچی پریس کلب کا دورہ ضرور کرونگا ، اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ، سکریٹری ارمان صابر کے علاوہ ثاقب صغیر ، عبدالجبار ناصر ، زین علی، عتیق الرحمان بھی موجود تھے،ہم دی اپیکس ایجوکیشن گلستان جوہر کراچی نے آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کر کٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا۔

اعظم خان چیئرمین اسپورٹس کمیٹی
سندھ بار کونسل جمیل احمد ڈپٹی
ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ عظمٰی
کراچی کو شیلڈ پیش کررہے ہیں

جس میں چارٹیموں نے حصہ لیا اپیکس گرین ٹیم، اپیکس بلوٹیم، اپیکس اورنج ٹیم اپیکس گرے ٹیمیں شامل تھیں۔ نتائج کے اعتبار سے جن ٹیموں کو فاتح قرار دیا گیا ان میں دی اپیکس گرین ٹیم کے باسط صدیقی نے 40 رن اسکور کرکے اور دو وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے ۔ تابش جاوید ، مینیجنگ ڈائریکٹر ماسٹر آئل، مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر علامہ کوکب خلیل الرحمن اور سید ماجد شاہ ، دی اپیکس ایجوکیشن کے پرنسپل ندیم الحسن، امیر اکرم اسپورٹس آفیسر، ہیڈ آف دی ٹیچر مس حنا حبیب بھی موجود تھے۔