بیٹیاں باپ کیلئے باعثِ فخر

March 18, 2020

کراچی کے ایک رکشہ ڈرائیور امجد علی جو اپنی چھ بیٹیوں کو 'طاقت کا ستون قرار دیتے ہیں۔ ایک ایسے معاشرے میں جہاں کچھ جاہل لوگ بیٹی کو بوجھ سمجھتے ہیں ۔وہاں ان محترم باپ کو اپنی بچیوں کو ٹاپ ریٹڈ یونیورسٹیز اور کالجز میں بھیجنے پر ان پر طنز کیا گیا کہ بیٹیوں کی تو شادی ہوجاتی ہے ،وہ تو پرائیا دھن ہوتی ہیں ،کون سا آپ کے پاس رہتی ہیں تو خون پسینے کی کمائی ان پر لگانے کا کیا فائدہ لیکن یہ عظیم والد ان سب جہلا کے لیے خود جواب ہیں۔

ان کی بڑی بیٹی مسکان IBA سے اسکالر شپ حاصل کرچکی ہے۔ دوسری بیٹی ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طالبہ ہے اور تیسری بیٹی TCFکالج میں پڑھتی ہے ۔یہ شخص ہمارے معاشر ے کے لیے انسپائریشن ہے اور کبھی بھی بیٹی کو اپنی باقی اولاد سے خصوصاً اولاد نرینہ سے کم نا سمجھیں۔