چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن کا ریلیف پیکیج کا مطالبہ

March 24, 2020

چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے مشیرِخزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ریلیف پیکیج دینے کا مطالبہ کر دیا۔

مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ کو لکھے گئے خط میں چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے تک تمام ٹیکسز معطل کیے جائیں۔

اپنے خط میں چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کم ٹیکس کے ایس آر اوز 6 ماہ کے لیے بحال کیے جائیں، ٹرن اوور ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ری فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں، ایف بی آر ریٹیلرز کو ٹیکس نوٹسز بھیجنا بند کرے۔

یہ بھی پڑھیئے: معیشت بحران سے نکل رہی ہے، حفیظ شیخ

چین اینڈ ریٹیل اسٹورز ایسوسی ایشن نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ریٹیلرز کے لیے لون اسکیم متعارف کرائی جائے، جبکہ ان سے بجلی اور گیس کے بلز کی وصولی 3 ماہ کے لیے معطل کی جائے۔