لاہورہائیکورٹ کے زائدالعمرملازمین سمیت خواتین کو ڈیوٹی سے استثنیٰ

March 25, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کورونا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال اور عدالتوں میں ارجنٹ نوعیت کے مقدمات سننے کے باعث کاز لسٹ منسوخ کردی گئی تھی۔جس کے نتیجہ میں منگل کو بے نظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت بھی نہ ہوسکی۔نئے روسٹر کے مطابق راولپنڈی میں چار سنگل اور دو ڈویژن بنچ بنائےگئے ہیں۔ادھر رجسٹرار لاہورہائی کورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کرونا وائرس پھیلائو کے پیش نظر پچاس سال سے زائد العمرمرد ملازمین سمیت خواتین ملازمین کو ڈیوٹی سے استثنیٰ دیدیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جو جو ملازمین پہلے سے چھٹی پر ہیں وہ اپنے ڈیوٹی والے اسٹیشن کو نہ چھوڑیں ،تاکہ کسی بھی ایمر جنسی میں انھیں طلب کیا جاسکے،تمام سینئر آفیسرز،آفیسرز انچارج برانچ ڈیوٹی پر موجود رہینگے،ایڈیشنل رجسٹرار،سی ایس کورٹ، سینئر پی ایس،پی ایز جوکہ معزز ججز کے ساتھ ڈیوٹی دے رہے ہیں وہ اپنے ججز کے فیصلے کو تسلیم کریں ،صرف ضروری سٹاف ہی دفاتر میں حاضری دے برانچ سیکشن انچارج کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ ضروری سٹاف کو ڈیوٹی پر طلب کریں۔