لاک ڈائون کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہے‘امر الدین آغا

March 25, 2020

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے صدر امر الدین آغا ٹکری عبدالحمید بنگلزئی اور حاجی امیر محمد اچکزئی نے بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈائون کا فیصلہ عوام کے مفاد میں ہے موجودہ حالات میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ صوبے میں خوراک کی کوئی کمی نہیں تاجر برادری کو بھی گھروں تک محدود رہنا چاہئے جبکہ مخیر افراد کو آگے آتے ہوئے مصیبت زدہ اور پریشان حال عوام کی مدد کرنی چاہئے اور ان کے گھر میں راشن پہنچانے کا بندوبست کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کیا جائے ۔