نائجیریا فشنگ فیسٹیول، 26 ہزار ڈالر، حج ٹکٹس اور دو گاڑیاں انعام

March 25, 2020

نائجیریا فشنگ فیسٹیول، 26 ہزار ڈالر، حج ٹکٹس اور دو گاڑیاں انعام

نائجیریا میں 10سال کے وقفے کے بعد ملک کا مشہور آرگنگو فشنگ فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں 50 ہزار سے زائد مچھیروں نے شرکت کی۔

چار روزہ فیسٹیول میں تیراکی اور کشتی رانی کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

اس برس 78 کلو وزنی مچھلی پکڑنے والے مچھیرے کو تقریباً 26 ہزار ڈالر سے زائد کی انعامی رقم کے علاوہ حج کے دو ٹکٹ اور دو گاڑیاں انعام میں دی گئیں۔