کورونا وائرس کا خدشہ، چھوٹے جرائم میں ملوث 30قیدی رہا

March 26, 2020

نواب شاہ ( بیورورپورٹ)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کےکورونا وائرس سے بچاؤ کے بارےمیں احکامات پر نواب شاہ جیل سے 30قیدی رہا کرد یئے گئے ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ صدا حسن زرداری نے بتایا کہ عدالتی حکم پر کورونا وائرس سے بچاؤ ،کے سلسلے میں جیل سے چھوٹے جرائم میں ملوث قیدی کم کرنے کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا انچارج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کی جانب سے قیدی مچلکے پر رہاکرنے کے حکم پر مختلف عدالتوں میں سزایافتہ تیس قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے قیدی چھوٹے جرائم میں ملوث تھے ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی رہائی سے جیل پر قیدیوں کا بوجھ کم ہوگا تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیس قیدیوں کی کمی کے باوجود اب بھی گنجائش سے زیادہ قیدی جیل میں موجود ہیں ۔ ا نہو ں نے جنگ کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل شہید بے نظیر آباد میں 100 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے تاہم 30قیدیوں کی مچلکوں پر رہائی کے بعد بھی جیل میں اس وقت 245 قیدی موجود ہیں اور کورونا وائرس کے باعث ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔