والسال کے جوڑے کی شادی فیس بک پر لائیو سٹریم

March 26, 2020

لندن (پی اے) کورونا وائرس کی وجہ سے سروس پر پابندیوں کے نتیجے میں والسال کے جوڑے نے اپنی شادی کو فیس بک پر لائیو سٹریم کیا۔ ان پابندیوں کی وجہ سے شادی کی سروس کی ایک ماہ قبل ہی انجام دیا گیا اور اس شادی کو فیس بک پر 100 مہمانوں کو سٹریم کیا گیا۔ کرسٹن اور رچرڈ گروم نے اپریل میں اپنی شادی کی پلاننگ میں 18 ماہ گزارے لیکن اپنی شادی کی اصل تاریخ کو خطرات کو محسوس کرتے ہوئے وہ اس سے پہلے ہی ہفتے کو سینٹ میتھیوز چرچ والسال میں ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سروسز کو منسوخ کرنے کے اعلان کی وجہ سے ہم نے موقع سے فائدہ اٹھایا۔ چرچ کی ایڈمنسٹریٹر مسز گروم نے کہا کہ رچرڈ نے دیکھا کہ برطانیہ کی صورتحال خراب ہو رہی ہے اور اس نے شادی کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا آئیڈیا بھی پیش کیا تھا ۔ جب وزیراعظم نے پچھلے ہفتے پابندیاں عائدکرنا شروع کی تھیں تو ایک اور شخص نے کہا کہ اب بھی شادی کیوں نہیں کی جاتی لیکن ہم نے اپنی پرفیکٹ شادی کی منصوبہ بندی میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگایا تھا۔ ہم جانتے تھے کہ اپریل میں شادی کرنے کا کوئی راستہ نہیں، لہذا ہم نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا۔ تیاریوں کے دوران مسز گروم دیگر 12 افراد کے ساتھ ایک شیئرڈ ہائوس میں رہ رہی تھیں اور ان سب نے اس شادی کی تمام تر تیاری کرنے میں چار دن مدد کی۔ مسز گروم نے کہاکہ اپریل میں شادی پر پہننے کیلئے مجوزہ سوٹ وقت پر تیار نہیں تھا تو ہائوس میٹس نے ایک اور ذریعہ استعمال کیا اور اس کے ساتھ ساتھ تصاویر اور پھولوں کا اہتمام بھی کیا۔ صرف یہ ہائوس میٹس اس جوڑے کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمان تھے جبکہ دوسروں کو فیس بک پر شادی کی براہ راست سٹریم کے ذریعے شریک کیا گیا۔ مسز گروم نے کہا کہ جن لوگوں سے ہم نے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ فاصلے پر ہونے کے باوجود خود کو اس تقریب کا حصہ محسوس کر رہے تھے۔ ہمیں اس پر خوشی ہے کہ ہمارے پاس یہ آپشن دستیاب تھا۔ ریو جم ٹروڈ نے شادی کی سروس کو انجام دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمانداری سے میں خود کو اس وقت کافی جذباتی محسوس کر رہا تھا جب وہ بیماری اور صحت میں وعدے کر رہے تھے اور ان کا یہ کہنا ایک طاقت ور چیز تھی۔