نشتر ہسپتال کے ٹیلی میڈیسن سنٹر میں کالز کا تانتا بندھ گیا

March 26, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے ٹیلی میڈیسن سنٹر نے کام شروع کردیا، گزشتہ روز 156 سے زائد ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 90کالز کورونا وائرس کے متعلق تھیں ۔ ایک کال راجن پور کے رہائشی کی تھی جس نے کورونا وائرس کی علامات بتائیں جسے ڈاکٹروں نے خود کو دیگر گھر والوں سے فوری الگ ہونے اور نزدیکی ہسپتال سے رجوع کرنے کا مشورہ د یا ، کراچی و دیگر شہروں سے بھی شہریوں نے ٹیلی فون کالز کرکے اپنے ہسپتالوں کے ٹیلی میڈیسن سنٹر کے فون نمبرز پوچھے۔