ماہرہ خان کا دوران سفر موم بتی ساتھ رکھنے کا انکشاف

March 27, 2020

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دوران سفر ہم سب کسی نہ کسی مشغلے میں مصروف رہتے ہیں تاکہ وقت آسانی سے گزر سکے۔ کچھ لوگ گیت سنتے ہیں، کتاب پڑھتے ہیں یا موبائل پر گیمز کھیلتے ہیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان تصاویر شیئر کرنے والی ایپ انسٹاگرام پر بتایا کہ وہ دوران سفر کیا کرتی ہیں اور ہم سفر کیلئے کن چیزوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتی ہیں۔ماہرہ خان نے لکھا کہ مجھ سفر کیلئے بہت ساری اہم چیزوں کو چھوڑنا پڑتا ہے لیکن میں موم بتی نہیں چھوڑتی۔ میں کئی سال سے دوران سفر موم بتی اپنے ہمراہ رکھتی ہیں۔معروف اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں اپنی پسندیدہ ساحر لدھیانوی کی کتاب’تلخیاں اور گیت‘ بھی اپنے ہمراہ رکھتی ہوں۔