آسٹریا میں کورونا متاثرین کی تعداد 9000 سے تجاوز کرگئی

March 30, 2020

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادتیزی سے بڑھتی ہوئی 9000 سے تجاوز کر گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بھی اب بڑھ کر 90ہوگئی ہے ویانا کےمقامی میڈیا کے مطابق آسٹرین پولیس نے گلی، محلوں اور بڑی بڑی عمارتوں کے سامنے جاکر لوگوں کو گھروں میں رہنے اورانتظامیہ سے تعاون کرنے پر ان کاہاتھ ہلاکرشکریہ اداکیااور لوگوں نے اپنی اپنی بالکونیوں میں زبردست تالیاں بجا کر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب پولیس نے آسٹریا بھر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں میں بچوں اور اپنی فیملی کے ساتھ پائے گئےافراد پر 600 یورو سے 36000یورو تک جرمانے کیے۔یادرہے کہ آسٹریا بھر میں ویک اینڈ پر موسم گرم ہونے کی وجہ سے لوگ پندرہ دن گھروں میں رہنے کے بعد گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔