کرکٹ بورڈ کااسکواش کھلاڑی اعظم خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

March 30, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نےعظیم اسکواش کھلاڑی اعظم خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔دریں اثنا پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ ( جنرل) سید عارف حسن اور سکریٹری جنرل خالد محمود نے اعظم خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔