سلمان خان کے قریبی رشتہ دار اور دوست انتقال کرگئے

April 01, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے قریبی رشتہ دار عبداللہ خان 38 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ کو پھیپھڑوں میں انفیکشن تھا اور ذیابطیس کے مرض میں بھی مبتلا تھے، دو روز قبل طبیعت میں خرابی کے باعث ممبئی کے کوکیلبین امبانی اسپتال میں داخل تھے۔ سلمان خان کو جب عبداللہ کی صحت کے حوالے سے علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر بندرا کے مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں انہوں نے گزشتہ روز آخری سانس لی۔سلمان خان نے عبداللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عبداللہ کے ہمراہ تصویرشیئرکی اور لکھا کہ ’آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ عبداللہ، سلمان خان کے قریبی دوست بھی تھے، اداکار کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عبداللہ کے ہمراہ بہت سی تصویریں اور ویڈیوز موجود ہیں۔ مخلتف جگہوں پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ عبداللہ کا انتقال جان لیوا کورونا وائرس سے ہوا تاہم اہل خانہ نے ایسی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔