پی آئی اے کا طیارہ امدادی سامان لانے کے لیے بیجنگ روانہ

April 01, 2020

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر امدادی سامان لانے کے لئے بیجنگ روانہ ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی کے 8852 اسلام آباد سے بیجنگ کے لئے روانہ ہو گئی ہے، جس میں 7 رکنی پی آئی اے کا لوڈنگ عملہ بھی روانہ کیا گیا ہے جو پرواز کے ساتھ ہی واپس آئے گا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان پی کے 8853 کے ذریعے بیجنگ سے اسلام آباد پہنچایا جائے گا اور پرواز کل صبح 1 بجے بیجنگ سے اسلام آباد 52 ٹن سے زیادہ سامان لائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سامان میں حفاظت کٹس، آلات، ماسک، ٹسٹینگ کٹس اور دیگر آلات شامل ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب بھی وطن کو ضرورت پڑی تو پی آئی اے صف اول میں نظر آئے گی۔